نئی دہلی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ اب نوکیا کمپنی میں بڑے پیمانے پر چھٹنی کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ کمپنی نے اخراجات میں کمی کے لیے تقریباً 14 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
نوکیا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پیکا لنڈ مارک نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ جیسے بازاروں میں 5-جی ڈیوائسز کی سست فروخت کی وجہ سے تیسری سہ ماہی میں اس کی کل فروخت میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔ اس کمی کے بعد کمپنی اخراجات میں کمی کے لیے 14 ہزار ملازمین کو نکالنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی کے اس قدم سے تقریباً 86000 ملازمین کی موجودہ تعداد کم ہو کر 72,000 رہ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی نے یہ قدم مارکیٹ میں جاری غیر یقینی صورتحال کو ایڈجسٹ کرنے اور طویل مدتی منافع کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھایا ہے۔ لاگت میں کمی کے نام پر کمپنیاں ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے نکال رہی ہیں۔ اس فہرست میں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل سے لے کر فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹاسب سے آگے ہیں، جس میں ایک نیا نام نوکیا بھی شامل ہونے جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
