ڈیزل اور اے ٹی ایف کی برآمد پر خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی بھی کم کر دی گئی
نئی دہلی، 18 اکتوبر (ہ س)۔
مرکزی حکومت نے گھریلو سطح پر پیدا ہونے والے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس کو کم کر کے 9,050 روپے فی ٹن کر دیا۔ ڈیزل اور ایوی ایشن فیول اے ٹی ایف کی برآمد پر خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی بھی کم کر دی گئی ہے۔ تاہم فی الحال پٹرول پر ڈیوٹی صفر رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 18 اکتوبر سے ہو گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں پیدا ہونے والے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس 12200 روپے فی ٹن سے کم کر کے 9050 روپے فی ٹن کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ڈیزل کی برآمد پر خصوصی ایڈیشنل ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ای ڈی) کو 5 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 4 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہوائی جہاز کے ایندھن اے ٹی ایف پر لاگو ڈیوٹی 2.5 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 1 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ تاہم پیٹرول پر خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی پہلے کی طرح صفر ہی رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ملک میں پہلی بار حکومت نے یکم جولائی 2022 کو پٹرولیم مصنوعات پر ونڈ فال منافع ٹیکس نافذ کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
