• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > امریکا اور برطانیہ نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق روسی قرارداد ویٹو کر دی
International

امریکا اور برطانیہ نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق روسی قرارداد ویٹو کر دی

CliQ INDIA
Last updated: October 17, 2023 9:24 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

نیویارک،17اکتوبر(ہ س)۔

روس کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی میں ’انسانی بنیادوں پر جنگ بندی‘ کا مطالبہ کرنے سے متعلق قرارداد پر ماسکو پیر کو 15رکنی کونسل میں کم از کم مطلوبہ نو ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔قرارداد کے مسودے کے حق میں پانچ اور مخالفت میں چار ووٹ آئے جبکہ چھ ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔روس سمیت چین، متحدہ عرب امارات، موزنبیق اور گیبون نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ امریکہ، فرانس، برطانیہ اور جاپان نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ چھ ملکوں البانیا، برازیل، ایکواڈور، گھانا، مالٹا اور سوئٹزر لینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔روس نے جمعہ کو مسودہ متن کی تجویز پیش کی، جس میں قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی فراہمی اور ضرورت مند شہریوں کے محفوظ انخلاءکا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔روسی مندوب واسیلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے سامنے اپنی تقریر میں کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ایک باعزت انسانی جنگ بندی کا مطالبہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے اس منصوبے کے بارے میں کوئی تعمیری تجاویز پیش نہیں کیں۔روس کے مندوب نے سلامتی کونسل کو مغربی دنیا کی خود غرضی کا یرغمال قرار دیا۔سلامتی کونسل میں امریکی نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو حماس کے اقدامات کا خمیازہ نہیں بھگتنا چاہیے۔امریکی مندوب نے روسی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کے مسودے میں حماس کی تحریک کا حوالہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی اس کی مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منافقت اور ناقابل دفاع پوزیشن ہے۔

برطانوی مندوب نے کہا کہ روسی مسودہ قرارداد کونسل میں سنجیدہ اتفاق رائے حاصل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسی قرارداد کی حمایت نہیں کر سکتے جس میں اسرائیل کے خلاف حماس کے حملوں کی مذمت نہ ہو۔اس موقعے پر فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کے قتل عام کو جائز قرار دیتی ہے اور مقتول کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔ ہم کسی شہری کا قتل نہیں چاہتے، خواہ فلسطینی ہو یا اسرائیلی۔اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں کسی پر رحم نہیں کیا اور وہ غزہ میں قتل عام کر رہا ہے اور مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے نے جواز پیش کیا کہ اسرائیل کی جنگ کا مقصد غزہ اور فلسطینی عوام کو حماس سے بچانا اور حماس کے زیر حراست قیدیوں کو چھڑانا ہے۔اقوام متحدہ میں اردن کے مندوب نے بین الاقوامی برادری کو غزہ جنگ کے فریقین کے حوالے سے متفقہ معیار اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔غزہ میں پیش رفت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس تقریباً دو گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد روسی قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کے لیے منگل کی صبح دوبارہ شروع ہوا۔سفارت کاروں نے پیر کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بعد میں اسرائیل اور غزہ کے حوالے سے مختلف حلقوں کی جانب سے قراردادوں کے مسودے پر ووٹنگ کرے گی۔جمعے کے روز روس نے سلامتی کونسل کے ارکان کو ایک مسودہ قرار داد تقسیم کیا گیا تھا جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

ہندوستان نے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی توانائی بحران میں اضافہ کرتے ہوئے روسی تیل کی درآمدات پر امریکی استثنیٰ کی توسیع کی درخواست کی
نیپال: ہائی کورٹ نے بھوٹانی مہاجرین کے جعلی کیس میں دو سابق نائب وزرائے اعظم کو ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا۔
یوکرین نے ڈرون سے روسی اسلحہ خانے پر بڑا حملہ کیا، جوابی کارروائی میں روس نے بیلسٹک میزائل داغے | BulletsIn
IRGC Tightens Grip in Iran Amid Power Struggle as President Reportedly Blocked From Meeting Supreme Leader
پوپ فرانسس کی تقریب میں پیٹا کے حامیوں کا مظاہرہ | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article شیئر مارکیٹ میں لوٹی رونق ، سینسیکس-نفٹی سبز رنگ میں بند ہوا
Next Article پٹنہ سمیت ریاست کے 25 اضلاع میں آندھی۔ بارش کے ساتھ ژالہ باری
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?