نئی دہلی ، 17 اکتوبر (ہ س)۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس)نے 22 سے 28 اکتوبر تک چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے ایشین پیرا گیمز میں حصہ لینے کے لیے 17 کھیلوں کے شعبوں کے کل 303 کھلاڑیوں کو منظوری دی ہے۔وزارت نے ایشین پیرا گیمز کے دستے کا حصہ بننے کے لیے کل 143 کوچز ، ایسکارٹس ، آفیشلز اور سپورٹ اسٹاف کو بھی منظوری دی۔
وزارت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایتھلیٹس کی فہرست میں 191 مرد اور 112 خواتین کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے 123 ایتھلیٹس کے سب سے بڑے دستے کو ایتھلیٹکس ایونٹس کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ایشین پیرا گیمز 2018 کے آخری ایڈیشن میں کل 190 کھلاڑیوں نے 13 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ، جہاں ہندوستان نے 15 سونے سمیت کل 72 تمغے جیتے تھے۔
ہندوستھان سماچار
