کابل، 06 اگست (ہ س)۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے خلاف آئندہ سہ رخی سیریز کے لیے 22 کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی کمان اسٹار لیگ اسپنر راشد خان کو سونپ دی گئی ہے۔ اس ٹیم میں رحمان اللہ گرباز، فضل الحق فاروقی، عظمت اللہ عمرزئی اور تجربہ کار محمد نبی جیسے نامور کھلاڑی شامل ہیں۔
سہ رخیسیریز کا آغاز 29 اگست کو پاکستان کے خلاف میچ سے ہوگا۔ اس سے قبل افغانستان کی ٹیم دو ہفتے کے تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گی۔ اس سیریز کو افغانستان کے لیے آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کا اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
افغانستان کی ابتدائی ٹیم میں راشد خان (کپتان)، رحمن اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، صادق اللہ اتل، وفی اللہ ترہ خیل، ابراہیم زدران، درویش رسولی، محمد اسحاق، محمد نبی، ننگیال خروٹی، شرف الدین اشرف، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین، غضنفر، ذوالفقار، محمد ذیشان، عبدالرحمن ،احمد، فضل الحق فاروقی، نوین الحق، فرید ملک، سلیم صافی، عبداللہ احمد زئی اور بشیر احمداور دیگر شامل ہیں۔
ہندوستھان ساچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
