گوہاٹی میں زلزلے کے جھٹکے، کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں
گوہاٹی، 7 دسمبر (ہ س)۔ گوہاٹی میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق صبح 5.42 بجے 3.5 ریکٹر شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت بہت کم ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
این سی ایس کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز گوہاٹی سے 63 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ زلزلہ 5 کلومیٹر کی گہرائی میں 26.63 عرض البلد اور 92.08 طول بلد پر واقع تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
