نئی دہلی، 25 اکتوبر (ہ س)۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اوران کی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ 26 اکتوبر کو اتراکھنڈ کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔ نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا ریاست کا پہلا دورہ ہوگا۔
نائب صدر دھنکھڑ پہلے دن گنگوتری کا دورہ کریں گے۔ اگلے دن 27 اکتوبر کو وہ کیدارناتھ دھام اور بدری ناتھ دھام جائیں گے۔ اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ دہرادون کے دھنکھڑ فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے زیراہتمام منعقدہ کنٹری لیڈ انیشیٹو (سی ایل آئی) کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس سفر کے دوران وہ دہرادون راج بھون بھی جانے والے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
