• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > سوڈانی حکومت کی بین الاقوامی اور علاقائی نگرانی میں مکمل جنگ بندی کی تجویز
International

سوڈانی حکومت کی بین الاقوامی اور علاقائی نگرانی میں مکمل جنگ بندی کی تجویز

CliQ INDIA
Last updated: December 24, 2025 6:32 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

خرطوم،23دسمبر(ہ س)۔سوڈان کے وزیر اعظم کامل ادریس نے ایک امن منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں بین الاقوامی اور علاقائی نگرانی کے تحت مکمل جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ جاری تنازع کی وجہ سے سوڈان کو بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔کامل ادریس کے مطابق اس منصوبے میں اقوام متحدہ، افریقی یونین اور عرب لیگ کی نگرانی میں مکمل جنگ بندی اور باغی ملیشیاو¿ں کو غیر مسلح بنانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر سزا یافتہ جنگجوو¿ں کے لیے اسلحہ چھوڑنے، فوجی زندگی سے علیحدگی اور معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے پروگرام نافذ کیے جائیں گے تاکہ وہ شہری زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر امن ممکن نہیں۔

وزیر اعظم نے عبوری دور میں سوڈانیوں کے درمیان مکالمے پر زور دیا تاکہ نظام حکومت کی بنیادوں پر اتفاق ہو سکے، جبکہ اس مرحلے کا اختتام بین الاقوامی نگرانی میں عام انتخابات پر ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نے اس منصوبے کو انتشار کے بجائے نظم، تشدد کے بجائے قانون اور مایوسی کے بجائے امید کا سوچا سمجھا انتخاب قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک کو ریپڈ سپورٹ فورسز اور ان کے حامیوں کی جانب سے جارحیت کا سامنا ہے۔ادریس ہفتے کے روز نیویارک پہنچے تھے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر حکام سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ انسانی امداد کی رسائی آسان بنانے اور ممکنہ جنگ بندی پر بات چیت کی جا سکے۔ یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب جنوبی کردفان میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر چکی ہے۔ دارفور میں فوج کے آخری مضبوط ٹھکانے پر قابض ہونے کے بعد قتل عام، زیادتیوں اور اغوا کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر محمد عبد القادر کے مطابق نیویارک میں ملاقاتوں کا مقصد سوڈانی عوام کی انسانی تکالیف کم کرنا اور امداد کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقوام متحدہ کو دی گئی روڈ میپ کی پابند ہے، جس میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے زیر قبضہ علاقوں سے انخلا سے مشروط جنگ بندی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے مطابق جنیوا میں فریقین کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس بحران پر سفارتی کوششیں اس وقت تیز ہوئیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد تنازع ختم کرانے کا وعدہ کیا۔ سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور مصر اس بحران کے حل کے لیے ثالثی کر رہے ہیں، جبکہ مصر نے سرحدی علاقوں میں بڑھتے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

You Might Also Like

اولی نے وزیر اعظم مودی کو نیپال کے دورے کی دعوت دی | BulletsIn
ایران اور امریکہ ناکام جوہری مذاکرات کے درمیان خطرناک تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
اسرائیل ایران جنگ کا 18واں دن: متحدہ عرب امارات پر میزائل حملے، ٹرمپ اتحادیوں کی تلاش میں
یوکرین کی فوج کے لیے فنڈز جمع کرنے والی خاتون کو 12 سال قید کی سزا | BulletsIn
نیپال کے وزیر خارجہ اور سابق وزرائے خارجہ نے بھارت کے نو منتخب وزیر خارجہ جے شنکر کو مبارکباد دی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کے ایس ایچ انٹرنیشنل کے شیئرز تقریباً چار فیصد کی گراوٹ کے ساتھ درج
Next Article شوپیاں میں گھر میں دم گھٹنے سے کمسن لڑکے کی موت
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?