جیو اسٹوڈیو اور عامر خان پروڈکشن نے کرن راو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان یکم مارچ 2024 کیا ہے۔ کرن کی ہنسی اور مذاق سے بھری دنیا کی ایک خوبصورت جھلک فلم کے ٹیزر میں پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے جسے دیکھنے کے لیے شائقین بے چین ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس فلم کو حال ہی میں باوقار ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں اسٹینڈنگ اوویشن کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا تھا، جس کی وجہ سے اس نے پوری دنیا میں گہرا اثر چھوڑا ہے۔
وہیں ناظرین میں مزید جوش بھرنے کے لیے، میکرز نے اب ایک نئے پوسٹر کے ساتھ کامیڈی انٹرٹینر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اب ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ یکم مارچ 2024 کو ریلیز ہوگی۔
فلم ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کی ہدایت کرن راو نے کی ہے۔ عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم عامر خان پروڈکشن اور کنڈلنگ پروڈکشن کے بینر تلے تیار کی گئی ہے جس کا اسکرپٹ بپلب گوسوامی کی ایوارڈ یافتہ کہانی پر مبنی ہے۔ فلم کا اسکرین پلے اور مکالمے اسنیہا ڈیسائی نے لکھے ہیں جب کہ دیگر مکالمے دویہ نیدھی شرما نے لکھے ہیں۔
ہندوستھان سماچار//محمد
