مظفر پور، 12 نومبر(ہ س)۔
بہار کے مظفر پور کے کرجا تھانہ علاقے میں جوئے اور شراب پارٹی کی اطلاع پر چھاپہ ماری کرنے آئی پولیس ٹیم پر سماج دشمن عناصر نے حملہ کردیا، اس واقعے میں پولیس کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا ، جب کہ کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعہ کرجا تھانہ علاقہ کے برکا گاؤں جنوبی پنچایت کے کسوا ٹولہ میں پیش آیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بڑی تعداد میں سماجی عناصر شراب پارٹی اور جوا کھیل رہے ہیں۔ اطلاع پر پہنچی پولیس کو دیکھ کر سماج دشمن عناصر نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا اور بھاگنے لگے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں برکاگاؤں دکشن پنچایت مکھیا منیش گپتا کا بیٹا اور ان کے کئی ساتھی بھی ملوث ہیں۔
وہیں اس واقعہ میں سب انسپکٹر نریندر کمار حولدار بیدارم اور کانسٹیبل برجیش کمار اور پنکج کمار زخمی ہوگئے، جب کہ پتھراؤ سے پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ اس پورے معاملے کے بارے میں سرایا کے ایس ڈی پی او کمار چندن نے بتایا کہ دیر رات کرجا تھانہ علاقہ کے جنوبی برکا گاؤں میں کچھ سماج دشمن عناصر کی طرف سے جوا اور شراب کی محفل کی اطلاع ملی تھی۔ کرجا تھانے کی پولیس اطلاع پر پہنچی اور ان پر پتھراؤ کیا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
