شراب نوشی کے دوران ہوئے جھگڑے میں چچہ زاد بھائی کا گولی مار کر قتل
میرٹھ، 21 نومبر (ہ س)۔ میرٹھ ضلع کے جانی تھانہ علاقہ کے بافرگاوں میں شراب پینے کے دوران ہوئے تنازعہ میں منگل کی دیر رات ایک نوجوان نے اپنے چچہ زاد بھائی و گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔
بافر گاؤں میں منگل کی رات موہت اپنے چچہ زاد بھائی ونیت عرف رانو کو شراب پلانے کے لئے گھر لے گیا تھا۔ دونوں دیر رات تک شراب پی رہے تھے۔ شراب پینے کے دوران دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ اس کے بعد موہت نے پستول سے ونیت کے سر میں گولی مار دی۔ ونیت کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ اور لوگ جمع ہوگئے۔ ملزم موہت موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے رات ہی میں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے۔
سی او سردھنا سنجے جیسوال بھی موقع پر پہنچے اور اہل خانہ سے معلومات لیں۔ جانی تھانے کے انچارج پرجنت تیاگی کے مطابق متوفی کے بھائی سونو کی شکایت پر موہت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ونیت شراب کا عادی تھا اور سات سال قبل اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
