نئی دہلی، 03 جنوری (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں فلیٹ لیول پر کاروبار ہو تا نظر آ رہا ہے۔ آج ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں منگل کے روز کی قیمتوں کے آس پاس ہی ہیں جس کی وجہ سے کاروباری سونا (24 کیرٹ) آج بھی 64 ہزار روپے فی 10 گرام کی سطح پر برقرار ہے۔ زیوراتی سونا (22 کیرٹ) بھی 59 ہزار روپے فی 10 گرام کی سطح پر برقرار ہے۔ اسی طرح چاندی میں بھی آج کوئی ہلچل نہیں ہے۔ دہلی کے صرافہ بازار میں آج چاندی 78,900 روپے فی کلو کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 64,240 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 58,900 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔ اسی طرح ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 64,090 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 58,750 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں چنئی میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 64,580 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 59,200 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ احمد آباد میں آج 24 کیرٹ سونا 64,140 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 58,800 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 64,090 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 58,750 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 64,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 58,900 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت بڑھ کر 64,140 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے، وہیں 22 کیرٹ سونا 58,800 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح جے پور میں 24 کیرٹ سونا 64,240 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 58,900 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں، 24 کیرٹ سونا آج 64090 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ آج ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 58750 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
