نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز کمی کا رجحان ہے۔ قیمت میں کمی کی وجہ سے اتوار کو ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ ونا 1,01,180 روپے سے 1,01,330 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا بھی آج 92,750 روپے سے 92,900 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ سونے کے برعکس، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافے کی وجہ سے، یہ چمکدار دھات آج دہلی میں 1,16,200 روپے فی کلو کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر، پیر سے ہفتہ تک کاروبار کے دوران زبردست اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ملک کی بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,860 روپے فی 10 گرام تک گر گئی ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا بھی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1700 روپے فی 10 گرام سستا ہوا ہے۔ سونے کی طرح، ہفتے بھر کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد، چاندی کی قیمت بھی ہفتہ وار بنیادوں پر 800 روپے فی کلو کم ہوگئی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,01,330 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 92،900 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,01,180 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 92,750 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,01,230 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 92,800 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,01,180 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 92,750 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتہ میں بھی 24 کیرٹ سونا 1,01,180 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 92,750 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
لکھنؤ میں آج 24 کیرٹ سونا 1,01,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 92,900 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,01,230 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 92،800 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,01,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 92,900 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے بازاروں میں آج سونا سستا ہوگیا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں آج 24 کیرٹ سونا 1,01,180 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں میں 22 کیرٹ سونا 92750 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
—————
ہندوستان سماچار / عبدالواحد
