نئی دہلی، 15 اکتوبر۔ کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری کی ہے۔ اس میں 144 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ کو چھندواڑہ سے، دگ وجے سنگھ کے بیٹے جے وردھن سنگھ کو راگھو گڑھ سے اور سنجے شکلا کو اندور-1 سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھوپال سنٹرل سے عارف، راؤ سے جیتو پٹواری اور گوالیار رورل سے صاحب سنگھ گجر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
