بھاگلپور، 5 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کے سنہولہ تھانہ علاقہ میں گیروا ندی میں ڈوبے پوتھیا گاؤں کے بنواری رائے کے بیٹے ارون کمار رائے کی لاش اتوار کے روز برآمد ہوئی ہے۔متوفی کی لاش گیروا ندی پر ایک پل کے نیچے سے برآمد ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ارون 3 اکتوبر کو دو دوستوں کے ساتھ جھارکھنڈ گیا تھا۔ واپسی کے دوران تینوں نے گیروا ندی کو عبور کرنے کی کوشش کی لیکن لہر بہت تیز تھی اور پانی کی سطح بہت بلند تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ دو نوجوان ندی کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے لیکن ارون کمار رائے گہرے پانی میں جا کر ڈوب گئے۔خاندان نے 4 اکتوبر سے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے مسلسل تلاش شروع کی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔ پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تلاش جاری رکھی۔ آخر کار گاؤں والوں کو پل کے نیچے ندی کے کنارے لاش ملی، جس سے پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ فی الحال سنہولا پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan
