کولکاتا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مرشد آباد کے ریجی نگر میں رام نومی کے جلوس پر فسادیوں کے حملے کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر سکانت مجومدار نے پورے واقعہ کی این آئی اے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح ممتا بنرجی نے اپنی انتخابی جلسوں کے ذریعے فسادات کو ہوا دی، اس سے شرپسندوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ رام نومی شوبھا یاترا کو چاروں طرف سے گھیر کر حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے رام بھکتوں پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ حملہ آوروں کا تعلق ترنمول کانگریس سے ہے۔ اس پر ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ابو طاہر نے کہا ہے کہ اس واقعہ سے ترنمول کانگریس کا کوئی لینا- دینانہیں ہے۔ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ حملے کس نے کیے اور کیوں کیے؟۔
