• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > شروعاتی کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں اضافہ ، سینسیکس اور نفٹی نے مضبوطی کا نیا ریکارڈ
Business

شروعاتی کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں اضافہ ، سینسیکس اور نفٹی نے مضبوطی کا نیا ریکارڈ

CliQ INDIA
Last updated: April 1, 2024 2:45 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

نئی دہلی، یکم اپریل ۔ مضبوط عالمی اشاروں کی حمایت سے گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج تیزی کا ماحول ہے۔ مالی سال 2024-25 کے پہلے کاروباری دن شیئر بازار نے آل ٹائم ہائی کا نیا ریکارڈ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ آج کے کاروبار کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے میں ہی سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس مضبوطی کا نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے۔ تاہم منافع وصولی کی وجہ سے مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاو بھی دیکھا گیا۔ اس کے باوجودحصص بازار میں تیزی سے کاروبار جاری رہا۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد، سینسیکس 0.67 فیصد اور نفٹی 0.80 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعدبازار حصص کے بڑے شیئروں میں جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ٹاٹا اسٹیل، اپولو ہاسپٹلس، لارسن اینڈ ٹوبرو اور مہندرا اینڈ مہندرا کے شیئرس 4.60 فیصد سے 1.88 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب ٹائٹن کمپنی، بجاج آٹو، ایل ٹی مائنڈ ٹری، بھارتی ایئرٹیل اور ہیرو موٹو کارپ کے شیئرس میں 0.72 فیصد سے 0.18 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

اب تک اسٹاک مارکیٹ میں 2200 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈینگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,007 شیئرس منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں جبکہ 193 شیئرس خسارے کے بعد سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئرس میں سے 23 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز رنگ میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 7 شیئرس کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 42 شیئرس سبز نشان میں اور 8 شیئرس سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 317.27 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73,968.62 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداروں نے مارکیٹ میں اپنی پکڑ بنا لی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی نقل و حرکت بھی بڑھ گئی۔ مسلسل خریداری کے تعاون سے یہ انڈیکس 603.27 پوائنٹس کے اضافے سے 74,254.62 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح سوا دس بجے سینسیکس 496.48 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74,147.83 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 128.10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,455 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد خریداری کی حمایت کی وجہ سے، کچھ ہی عرصے میں اس انڈیکس میں 203.05 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 22,529.95 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد فروخت ہونے کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پہلے ایک گھنٹے تک مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے بعد صبح سوا دس بجے نفٹی 179.65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,506.55 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ مالی سال کے آخری کاروباری دن جمعرات کو سینسیکس 655.04 پوائنٹس یعنی 0.90 فیصد کے اضافے کے ساتھ 73,651.35 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی نے 203.25 پوائنٹس یعنی 0.92 فیصد چھلانگ لگائی تھی اور جمعرات کی تجارت کو 22,326.90 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا تھا۔

 

You Might Also Like

اکتوبر میں خوردہ مہنگائی 0.25 فیصد تک گر گئی۔
ساورین گولڈ بانڈ کی اگلی قسط دسمبر اور فروری میں جاری کرے گی حکومت
ٹاپ 10 کمپنیوں میں سے چھ کی مارکیٹ کیپ میں 75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا
سائٹیوا اور ویڈا لائف سائنسز نے بنگلورو میں ہوسٹ سیل پروٹین سروسز سینٹر کا آغاز کیا
ہندوستانی معیشت کے تناظر میں کینیڈین اکسپرٹ نے امریکہ کو اقتصادی محاذ آرائی سے بچنے کا مشورہ دیا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article سعودی عرب نے بنگلہ دیش کی بجلی کیلئے 1.4 ارب ڈالر کی مدد فراہم کی
Next Article دو کروڑ مالیت کی دس ہزار گولیاں برآمد، ایک گرفتار
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?