کٹیہار میں بی جے پی ایم ایل اے کے بھتیجے کا گولی مار کر قتل، میئر قتل معاملے کا تھا ملزم
پٹنہ، 6 مارچ ۔ بے خوف بدمعاشوں نے بہار کے کٹیہار میں کوڑھا سے بی جے پی ایم ایل اے کویتا پاسو ان کے بھتیجے کا قتل کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت نیرج پاسوان کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ میئر شیوا پاسوان قتل معاملے میں نامزد ملزم تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ٹنا نگر تھانہ علاقہ کا یہ معاملہ ہے، جہاں سنگرام چوک کے قریب بدمعاشوں نے نیرج پاسوان کو گولی مار دی۔ علاج کے دوران کٹیہار میڈیکل کالج اسپتال میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مقتول نیرج پاسوان کوڑھا ایم ایل اے کویتا دیوی کا بھتیجا بتایا جاتا ہے۔ وہ گذشتہ سال میئر شیوا پاسوان کے قتل معاملے میں نامزد ملزم بھی تھا۔ متوفی نوجوان حال ہی میں ضمانت پر جیل سے باہر آیا تھا۔
اس دوران آس پاس کے لوگوں نے نیرج پاسوان پر گولی چلانے والے دونوں بدمعاشوں کا پیچھا کیا اور انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ایک مجرم کو 4 اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس پی جتیندر کمار نے بتایا کہ پولیس دیگر بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔
متوفی نوجوان کا نام نیرج پاسوان ہے۔ وہ کٹیہار ضلع کی کودھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون ایم ایل اے کویتا پاسوان کا بھتیجہ تھا۔ اس پر سابق میئر شیوراج پاسوان کے قتل کا الزام ہے۔ بدمعاشوں نے اسے دن دہاڑے میں گولی مار دی۔
