بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، ان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ باکس آفس پر فلاپ رہی۔ سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کے رجحان کی وجہ سے اس فلم کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے بعد عامر نے اداکاری سے بریک لینے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ اب وہ صرف فلمیں ہی پروڈیوس کریں گے۔ شائقین اس انتظار میں تھے کہ عامر کب اداکاری میں واپس آئیں گے۔
ایسے میں عامر خان نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی فلم ’ستارے زمین پر‘ پروڈیوس کریں گے۔ عامر نے اپنے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری دی۔ اب فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں نئی معلومات سامنے آ رہی ہیں۔ عامر نے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔
یہی نہیں بلکہ انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ عامر اس فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ‘میری آنے والی فلم جس میں میں مرکزی کردار میں نظر آو¿ں گا اس کا نام ‘ستارے زمین پر’ ہے۔ اس کی شوٹنگ ابھی شروع ہوئی ہے۔ ہم اس سال کرسمس تک اس فلم کو ناظرین تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے فلم بہت پسند آئی اور یہ آپ کو بھی تفریح فراہم کرے گی۔
‘ستارے زمین پر’ کے علاوہ عامر خان کچھ اور فلموں میں چھوٹے کرداروں میں نظر آئیں گے لیکن عامر خان ‘ستارے زمین پر’ سے زبردست واپسی کے لیے تیار ہیں۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ جینیلیا دیش مکھ بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں جیلینیا کو حال ہی میں اپنے شوہر رتیش دیش مکھ کی فلم ‘ویڈ’ میں دیکھا گیا تھا اور مراٹھی میں ڈیبیو کیا تھا۔ شائقین کو عامر کی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔
