نئی دہلی، 14 فروری ۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوررجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکہ میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس گزشتہ سیشن کے دوران بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچر زبھی اس وقت گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر تا ہوا نظر آرہا ہے۔ اسی طرح گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں بھی کمزوری دیکھی گئی۔ ایشیائی بازار بھی آج عام طور پر کمی کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔
امریکہ میں مہنگائی میں اضافے کے باعث ایک بار پھر شرح سود بڑھنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران وال اسٹریٹ کے انڈیکس بری طرح گر گئے۔ ڈاو¿ جونز 525 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے بھی 1.37 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,953.17 پوائنٹس کی سطح پر آخری سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 286.95 پوائنٹس یعنی 1.80 فیصد گر کر 15,655.60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی اس وقت 0.08 فیصد کی کمی کے ساتھ 38,241.51 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
امریکی بازاروں کی طرح یورپی شیئرمارکیٹس بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو کا شکار رہے ۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.82 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,512.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.85 فیصد کی کمی کے ساتھ 7,625.31 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا خاتمہ کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 156.52 پوائنٹس یعنی 0.93 فیصد گر کر 16,880.83 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج ایشیائی بازاروں میں بھی گراوٹ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 5 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں ہیں، جبکہ صرف 1 انڈیکس میں معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تعطیل کی وجہ سے آج تائیوان ویٹڈ انڈیکس، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں کوئی کاروبار نہیں ہورہا ہے۔ آج کے کاروبار میں صرف ہینگ سینگ انڈیکس 0.14 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 15,769.06 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
دوسری طرفگفٹ نفٹی 195.50 پوائنٹس یعنی 0.90 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 21,623 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح نکیئی انڈیکس 337.88 پوائنٹس یعنی 0.89 فیصد گر کر 37,626.09 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ کوسپی انڈیکس میں بھی آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 1.10 فیصد گر کر 2,620.47 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.42 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3,128.66 پوائنٹس کی سطح پر اورسیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.54 فیصد کی کمی کے ساتھ 1,384.19 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
