سلی گوڑی، 24 جنوری (ہ س)۔
بدھ کی صبح ایشین ہائی وے-2 کے پل کے نیچے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ یہ واقعہ نکسل باڑی تھانہ علاقہ کے سات بھایا علاقہ میں پیش آیا۔ مرنے والے کا نام سوشانت چودھری ہے۔ وہ کوچ بہار کے نیو ٹاو¿ن کا رہنے والا تھا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق نکسل باڑی تھانے کی پولیس نے نوجوان کی لاش پل کے نیچے سے برآمد کی ہے۔ لیکن نوجوان کی موٹر سائیکل سڑک پر کھڑی تھی۔ اس حوالے سے ابہام ہے کہ یہ حادثہ ہے یا قتل۔ نیو ٹاو¿ن کا رہائشی تھا۔ اس وقت وہ سلی گڑی کے ملن پلی علاقے میں رہ رہاتھا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سڑک پر کھڑے نوجوان کی موٹر سائیکل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ نوجوان کو قتل کر کے پل کے نیچے پھینک دیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نارتھ بنگال میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ نکسل باڑی پولیس اسٹیشن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
ہندوستھان سماچار
