اوٹاوا، 29 دسمبر (ہ س)۔ کناڈا کے شہر سرے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ہندو مندر کے صدر کے بیٹے کے گھر پر 14 راونڈ فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا۔
سرے رائل کینیڈین ماونٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فائرنگ لکشمی نارائن مندر کے صدر ستیش کمار کے بیٹے کے گھر پر کی گئی۔ یہ واقعہ 27 دسمبر کو صبح 8 بجے پیش آیا۔ جانچ ایجنسی نے اس حوالے سے لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سرے میں اس سے قبل بھی ہندو برادری اور ہندوو¿ں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ خالصتانی شدت پسندوں کے گڑھ سرے شہر میں ایک گرودوارے کے قریب دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کو نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کر دیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
