نئی دہلی، 9 دسمبر (ہ س)۔ قومی دارالحکومت میں 10 سے 17 دسمبر تک منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے افتتاحی ایڈیشن کے لیے کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے طبی سہولیات میں اضافہ کر دیا گیاہے۔ پیرا ایتھلیٹس کو اپنی مخصوص ضروریات اور چیلنجوں کی وجہ سے اکثر خصوصی اور حساس طبی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی لیے نیشنل سینٹر فار اسپورٹس سائنس اینڈ ریسرچ (این سی ایس ایس آر ) نے ایسے پیشہ ور افراد کو مقرر کیا ہے جو مختلف طبی حالات کے انتظام میں تربیت یافتہ ہیں۔
این سی ایس ایس آر ایک اسکیم ہے، حکومت ہند اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ) کی طرف سے لاگو کی گئی ایک اسکیم ہے ،جس کا مقصد کھیل پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ مخصوص ایتھلیٹ کی اعلی کارکردگی کے تعلق سے اعلی سطحی تحقیق ، سائنس اور کھیلطبی تعلیم اور جدت طرازی کی حمایت کرنا ہے۔
پیر 11 دسمبر کو منعقد ہونے والی شاندار افتتاحی تقریب کے لیے مقرر کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے دوران ، مقابلوں کو اس تقریب کے تنظیمی تعاون کے حصے کے طور پر جامع طبی کوریج ملے گی۔ اس کوریج میں ہنگامی طبی خدمات، سائٹ پر موجود طبی ٹیمیں، اور صحت کی ضروری سہولیات تک رسائی شامل ہے۔
این سی ایس ایس آر کے ڈائریکٹر انچارج بریگیڈیئر بیبھو نائک نے جمعہ کو ایک سرکاری بیان میں کہا، ”اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور نوجوانوں کے امور اورکھیل کود کی وزارت میں کھیلو انڈیا ڈویژن کی جانب سے این سی ایس ایس آر کے ذریعہ تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیںتاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام شرکا پیرا ایتھلیٹس کو کھیلوں کے دوران محفوظ طریقے سے مقابلہ کرنے اور صحت سے متعلق کسی بھی تشویش کو دور کرنے کے لیے مطلوبہ طبی امداد حاصل ہو“۔
انہوں نے کہا، ” ان کی مخصوص ضروریات اور چیلنجوں کی وجہ سے درکار خصوصی طبی دیکھ بھال کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیلوں کے لیےایک جامع طبی کور رکھا گیا ہے۔“
میڈیکل کور پلان میں کھیل کے میدان میں وقف معاون عملہ، ہر ایونٹ کے مقام پر طبی مراکز میں ریسیسیٹیشن رومز اور اسٹیبلائزیشن رومز کا قیام اور ساتھ ہی کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے قریبی ترتیری نگہداشت کے طبی مرکز میں فوری طور پر انخلا کے لیے مناسب تعداد میں اے ایل ایس اور بی ایل ایس ایمبولینس سامل ہیں۔
ایمرجنسی خدمات کے ساتھ ساتھ امیجنگ کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ایمس ٹراما سنٹر، لوک نائک جے پرکاش اسپتال، صفدر جنگ اسپتال میں اسپورٹس انجری سنٹر اور رام منوہر لوہیا اسپتال جیسے سرکردہ اسپتالوں کے ساتھ ٹائی اپ کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں حصہ لین والے ایتھلیٹ کے لیے لوک نائک جے پرکاش اسپتال کی طرف سے 50 بستروں پر مشتمل ایک وقف شدہ آئی سی یو سہولت کا انتظام کیا گیا ہے۔
جامع طبی کور فراہم کرنے کا کام سونپا گیا میڈیکل اسٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اچھی طرح سے حساس ہے اور مناسب تربیت یافتہ ہے۔ کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے دوران کھانے کے مینو کی منصوبہ بندی بھی ایس اے آئی کے کھیلوں کے غذائیت کے ماہرین نے کی ہے تاکہ پیرا ایتھلیٹس کی منفرد غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
کھیلوں کے دوران تینوں مقامات پر میڈیکل آفیسرز، نرسنگ اسسٹنٹس، فزیو تھراپسٹ، ماہر نفسیات، نیوٹریشنسٹ اور مزید اسٹاف کے ساتھ ساتھ کم از کم 60 عملہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ کھیلوں کے مقامات میں جے ایل این اسٹیڈیم، آئی جی اسٹیڈیم اور ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
