ریونت ریڈی آج وزیر اعلیٰ کے عہدے کا لیں گے حلف
نئی دہلی، 7 دسمبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر کانگریس لیڈر انمولا ریونت ریڈی جمعرات کو حلف لیں گے۔ اس تقریب میں کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں کی شرکت متوقع ہے۔
حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر تمیسائی سُندرراجن دوپہر ایک بجے ریونت ریڈی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ ریڈی موجودہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو کی جگہ لیں گے۔ کے چندر شیکھر راو کی پارٹی بی آر ایس کو حال ہی میں منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کانگریس نے 64 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
