


اقوام متحدہ، 5 دسمبر (ہ س)۔ہندوستان کا مقصد دنیا کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ ساتھ ہی مزید جامع اور پائیدار مستقبل کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینا۔ ہندوستانی مشن کے عہدیداروں نے اقوام متحدہ میں رکن ممالک کے نمائندوں کے سامنے ہندوستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔
یہ معلومات آج صبح ہندوستانی وقت کے مطابق اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن نے ’’ایکس‘‘ پر ایک مختصر بیان کے ساتھ دی۔ مشن نے لکھا ہے- ‘بھارت نے فروری 2024 میں اقوام متحدہ کے سماجی ترقی کے 62 ویں کمیشن کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے اراکین کے لیے بریفنگ کی قیادت کی۔ سب کے ساتھ مل کر ہندوستان کا مقصد زیادہ جامع اور پائیدار مستقبل کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
