لداخ، 2 دسمبر (ہ س)،مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق لداخ میں صبح 8بجکر 25 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدّت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔جبکہ زلزلہ کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی ۔بتا دیں کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مسلسل زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں اور یہ خطہ زلزلیاتی پیمانے پر خطرناک سسمک زون چار اور پانچ میں آتا ہے ۔وہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں بڑے پر زلزلے کا اندیشہ ہے ۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام
