نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بنکاک میں پیرا ایشین آرچری چیمپیئن شپ میں ہندوستانی پیرا تیراندازی ٹیم کو اب تک کی بہترین کارکردگی کے لیے مبارکباد دی ہے۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں، وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، “بینکاک میں پیرا ایشین تیراندازی چیمپئن شپ میں تاریخی فتح! انڈین پیرا تیراندازی ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور تاریخ میں اپنا نام درج کرنے پر مبارکباد! تیر اندازی کی ٹیم نے چیمپئن شپ میں اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی ریکارڈ کرتے ہوئے 4 گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 9 تمغے جیتے۔ ہر کھلاڑی کو ان کے تعاون پر مبارکباد۔
ہندوستھان سماچار
