پونچھ میں ایل او سی پر حادثاتی فائرنگ کے واقعے میں فوجی جوان ہلاک
جموں، 23 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ایک حادثاتی فائرنگ کے واقعے میں ایک فوجی کی موت ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ مینڈھر سیکٹر میں پھگواڑی گلی میں سرحدی باڑ کے قریب جودھ پور کے ایک سپاہی رائفل مین مادھو سنگھ کو حادثاتی طور پر بندوق کی گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اس واقعے کے فوراً بعد پولیس کو اطلاع دی گئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثاتی طور پر فائر سپاہی کی اپنی رائفل سے ہوئی یا کسی ساتھی کی رائفل سے ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
