آگرہ :چار تیل کمپنیوں پر انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری
آگرہ، یکم نومبر (ہ س)۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے شہر کی چار بڑی تیل کمپنیوں پر چھاپہ مارا ہے۔ ان چار کمپنیوں کے 40 سے زیادہ مقامات کے ساتھ ساتھ کولکاتا میں بھی کمپنیوں سے وابستہ احاطے پر کارروائی جاری ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے یہ کارروائی بدھ کی صبح بی پی آئل مل، شاردا آئل کمپنی، ایس کے انڈسٹریز اور ہری شنکر اینڈ کمپنی کے خلاف شروع کی جو کہ شہر کی سب سے پرانی مسٹرڈ آئل کمپنیوں میں شمار ہوتی ہیں۔ ضلع میں چار کمپنیوں کے 40 سے زیادہ مقامات کے ساتھ ساتھ کولکاتا میں بھی کمپنیوں سے وابستہ احاطے کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس دوران سب کے فون بند ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال، بہار، آسام وغیرہ جیسی ریاستوں میں ان کمپنیوں کی تیل کی کھپت بہت زیادہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
