نئی دہلی، 26 اکتوبر (ہ س)۔ کمپنیوں کے کمزور نتائج، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور بانڈ ایلڈ میں اضافے کے اشاروں کی وجہ سے امریکی مارکیٹ گزشتہ تجارتی سیشن کے دوران ایک بار پھر دباو کی حالت میں نظر آئے۔ وال اسٹریٹ کے انڈیکس خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ اسی طرح ڈاو جونز فیوچرز بھی آج کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب یورپی مارکیٹس گزشتہ سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے ۔ اسی دوران آج ایشیائی بازاروں میں مسلسل دباو کی صورتحال ہے۔
بدھ کے کاروبار کے دوران بڑی امریکی کمپنیوں کے کمزور نتائج کی وجہ سے وال اسٹریٹگزشتہ سیشن کے دوران دباو میں تجارت کرتا رہا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.43 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,186.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، نیس ڈیک نے 318.65 پوائنٹس یعنی 2.43 فیصد کی کمی کے ساتھ 12821.22 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج 0.25 فیصد گر کر 32,955.60 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔
امریکی بازاروں کے برعکس، یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے ۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 7,414.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.31 فیصد اضافے کے ساتھ 6,915.07 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 14,892.15 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج ہمہ گیر دباو کی صورتحال دکھائی دے رہی ہے۔ ایشیا کے تمام 9 بازاروں کے انڈیکس آج کمی کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 116.50 پوائنٹس یعنی 0.61 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 18,963 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح، اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.51 فیصد کی کمی کے ساتھ 3,063.22 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
نکئی انڈیکس اب تک کے کاروبار میں 603.71 پوائنٹس یعنی 1.97 فیصد کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 30,666.21 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس بھی 255.31 پوائنٹس یعنی 1.59 فیصد گر کر 16,103.58 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج کوسپی انڈیکس میں بھی بڑی گراوٹ دکھائی دے رہی ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 2.32 فیصد گر کر 2,309.59 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس بھی 108.92 پوائنٹس یعنی 1.62 فیصد گر کر 6,725.47 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ ہینگ سینگ انڈیکس 0.55 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 16,991.97 پوائنٹس کی سطح پر، سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.99 فیصد کمی کے ساتھ 1,387.96 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.30 فیصد کمی کے ساتھ 2,965.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
