ادے پور، 16 اکتوبر (ہ س)۔
راجستھان میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا پیر کی صبح ادے پور پہنچ گئے۔ وہ یہاں ادے پور ڈویژن کے کارکنوں کی میٹنگ لینے آئے ہیں۔ ادے پور پہنچنے پر سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے، ریاستی صدر سی پی جوشی اور انچارج ارون سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔
ادے پور کے مہارانا پرتاپ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر بی جے پی کے سینئر عہدیداروں نے نڈا کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے سے وہ سیدھے جلسہ گاہ پہنچے۔ یہ میٹنگ ادے پور ڈویژن کے اہم کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ ہو رہی ہے۔ اجلاس دو مرحلوں میں منعقد ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ادے پور شہر، دیہات، پرتاپ گڑھ اور چتوڑ اضلاع شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں بانسواڑہ، ڈنگر پور اور راجسمند اضلاع کے عہدیداروں کو شامل کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
