سائی سدرشن نے بھی ناٹ آو¿ٹ نصف سنچری بنائی
نئی دہلی، 10 اکتوبر (ہ س) ۔
ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پوزیشن کو نمایاں طور پر مضبوط کر لیا۔ اوپنر یشسوی جیسوال کی شاندار ناٹ آوٹ سنچری اور سائی سدرشن کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے پہلے دن چائے کے وقفہ تک 1 وکٹ پر 220 رنز تک پہنچا دیا۔ یشسوی 111 اور سائی سدرشن 71 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
آج صبح بھارتی کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یشسوی اور کے ایل راہل نے پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز جوڑے، ہندوستان کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ اسی اسکور پر جومیل واریکن نے کے ایل راہل کو آوٹ کر کے بھارت کو پہلی کامیابی فراہم کی۔ راہل نے 38 رنز بنائے۔
اس کے بعد یشسوی جیسوال اور سائی سدرشن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا۔ اس دوران یشسوی نے اپنی سنچری مکمل کی اور سدرشن نے بھی عمدہ نصف سنچری بنائی۔ دونوں نے اب 162 رنز کی شراکت داری کی ہے۔ یشسوی 111 اور سائی سدرشن 71 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے واحد وکٹ جومل واریکن نے حاصل کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
