• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > ورلڈ کپ: انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد بمراہ نے کہا – یہ ہمارے لیے اچھا چیلنج تھا
Sports

ورلڈ کپ: انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد بمراہ نے کہا – یہ ہمارے لیے اچھا چیلنج تھا

CliQ INDIA
Last updated: October 30, 2023 9:00 pm
CliQ INDIA
Share
6 Min Read
SHARE

لکھنو، 30 اکتوبر ( ہ س)۔ اس ورلڈ کپ میں ہندوستان پہلی بار انگلینڈ کے خلاف لکھنو میں ایک مشکل وکٹ پر وکٹوں کے مسلسل گرنے کی وجہ سے مشکل میں پڑ گیا اور روہت شرما کے 87 رنوں کی بدولت 9 وکٹوں پر 229 رن ہی بنا سکا۔ لیکن آخر کار، ہندوستان نے تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور محمد شامی کی شاندار گیند بازی کی بدولت انگلینڈ کے خلاف آسان جیت حاصل کی۔

ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کا خیال ہے کہ یہ ٹیبل ٹاپرس کے لیے ایک اچھا چیلنج تھا۔

میچ کے بعد اسکائی اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے بمراہ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے واقعی اچھا تھا کیونکہ ٹورنامنٹ میں اب تک ہم پہلے فیلڈنگ کرتے رہے ہیں اور ہم کچھ عرصے سے یہی کر رہے ہیں لیکن اس میچ میں ہم نے پہلے بلے بازی کی اور ایک چھوٹے ہدف کا دفاع کیا“۔

بمراہ نے کہا،”یہ ہمارے لیے ایک اچھا چیلنج تھا کیونکہ ہم دباو¿ میں تھے۔ ہم نے شروع میں ہی کچھ وکٹیں گنوائیں۔ ہمیں میدان میں بھی بہت محنت کرنی پڑی۔ اس لئے ہاں، نتیجہ سے بہت خوش ہوں۔“

ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری جیت کی تلاش میں میدان میں اترے انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں ایک اچھی شروعات کی، اوپنرز ڈیوڈ ملان اور جونی بیرسٹو نے انہیں پہلے پانچ اوورز کے اندر 30 رن تک پہنچا دیا۔ لیکن پانچویں اوور میں بمراہ نےمسلسل دو گیندوں پر ملان اور جو روٹ کو آوٹ کرکے ہندوستان کو میچ میں واپس لادیا۔

اس کے بعد محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کو ایسی صورتحال میں ڈال دیا جہاں سے ان واپسی کرنا مشکل تھا۔

بمراہ نے کہا کہ ان کا منصوبہ نئی گیند کے ساتھ کچھ سوئنگ تلاش کرنے کی کوشش کرنا تھا، لیکن پچ سے موومنٹ ملتے ہوئے دیکھ کر ہم نے سخت لینتھ کی طرف رخ کیا۔

انہوں نے کہا، ”عام طور پر جب آپ نئی گیند کے ساتھ گیندبازی کرتے ہیں، تو سب سے پہلے آپ سوئنگ کی تلاش کرتے ہیں اگر کچھ سوئنگ ہو۔ ورنہ آپ بس ٹف لینتھ گیند کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جتنا ممکن ہوسکے ،اتنا مشکل بتاتے ہیں۔تووہاں تھوڑا سا سوئنگ تھا، لیکن میری طرف سے بہت زیادہ نہیں۔ پھر میں نے گیند کو زیادہ سیم کرنے کی کوشش کی اور جس سے کچھ مدد مل رہی تھی۔ اس لئے میں نے نے سیم گیند بازی کرنا شروع کر دی ۔“

بمراہ نے تین وکٹیں حاصل کیں، شامی نے چار وکٹ لے کر سب کا دل جیت لیا۔ شامی نے جونی بیرسٹو، بین اسٹوکس، عادل راشد اور معین علی کی وکٹیں لیں جبکہ بمراہ نے ملان، جو روٹ اور مارک ووڈ کو آو¿ٹ کیا۔

بمراہ نے کہا،”شامی بہترین ہیں، آپ جانتے ہیں، وہ کھیل کے لیجنڈز میں سے ایک ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ ہمیشہ سے کافی پرسکون رہے ہیں، وہ بھڑکتے ہوئے نہیں لگتے، لیکن جس طرح سے وہ بولنگ کر رہے تھے، اس سے ایسا لگتا تھا جیسے وہ ایک ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہوں اور یہ دیکھنا واقعی حیرت انگیز تھا۔ عام طور پر ہم نے ٹیسٹ میچ کرکٹ میں بہت ساری شراکتیں ادا کی ہیں اور مجھے واقعی ان کے ساتھ گیندبازی کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ تو ہاں،وہ جس طرح سے آگے بڑھ رہا ہے ، اسسے میں واقعی خوش ہوں“۔

اپنی کمر میں تناو کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ وقت باہر گزارنے کے بعد بمراہ نے اگست میں چوٹ سے واپسی کی تھی ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اس بارے میں سوالات سنے ہیں کہ آیا ان کا کیریئر فٹنس کے خدشات سے کم ہو جائے گا، لیکن کہا کہ وہ تمام قیاس آرائیوں سے پریشان نہیں تھے۔

انہوں نے کہا،”میری اہلیہ [ٹی وی اسپورٹس پریزنٹر سنجنا گنیسن] بھی ایک اسپورٹس جرنلسٹ ہیں، میں نے اپنے کیریئر پر بہت سے سوالیہ نشانات سنے ہیں کہ میں کبھی واپس نہیں آو¿ں گا اور یہ سب، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔ میں واپس آیا اور مجھے احساس ہوا کہ مجھے کھیل کھیلنا کتنا پسند ہے۔ میں کسی چیز کا پیچھا نہیں کر رہا تھا۔ جب میں انجری سے واپس آیا تو بہت اچھا ماحول تھا۔ تو ہاں، بالآخر میں مثبت پہلووں کو دیکھ رہا ہوں اور جتنا ہو سکے ، اتنا لطف اندوز ہونے کی کوشش کر رہا ہوں۔“

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف گروپ میچوں میں نہیں کھیل سکیں گے زخمی ہاردک پانڈیا
ایشین پیرا گیمز: دیپتی جیوانجی نے خواتین کے 400 میٹر،ٹی20 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔
مچل مارش کا سنچری لکھنؤ سپر جائنٹس کو آر سی بی کے خلاف رومانوی آئی پی ایل 2026 کے میچ میں کامیابی دلata ہے
مسلسل 2 فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں: مائیک ہیسن
فیلڈنگ کوچ منیش بالی نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں امنجوت کور کی آل راؤنڈ کارکردگی کی تعریف کی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ای ڈی آفس پہنچے ویبھو گہلوت، فیما معاملے میں پوچھ گچھ ۔
Next Article کمسن لڑکے کا چاقو مار کر قتل
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?