نئی دہلی ،24دسمبر (ہ س )۔
ٹیم انڈیا کے تجربہ کار اسپنر روی چندرن اشون جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اشون نے کہا کہ اس سیریز کے لیے ان کی تیاری بہت اچھی ہے اور انھوں نے ہندوستانی بلے بازوں کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے اچھی پریکٹس کی ہے۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 26 دسمبر سے کھیلی جائے گی۔ ٹیم انڈیا فی الحال اس سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹیم انڈیا کے سامنے بڑا سوال یہ ہوگا کہ اس میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کن کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے۔ پچ اور حالات کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔
روی چندرن اشون کو بھی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے اور انہوں نے اس کے لیے اپنی تمام تیاریاں کر لی ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ
جب دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کی بات آتی ہے تو مجھے یہ سوچنا پڑتا تھا کہ ایڈن مارکرم اور ٹیمبا باوما کو بولنگ کیسے کی جائے۔ یہ اسی طرح ہے جس طرح میں شبھمن گل یا شریس ایئر کو بولنگ کرتا ہوں۔ میں نے شریس کو آف اسٹمپ کے باہر ایک سست گیند پھینکی۔ میں نے پرانی گیند سے کافی گیند بازی کی ہے۔ یہ نئی گیند سے گیند کرنے سے بہتر ہے۔ پریکٹس میچز باو¿لرز کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہو جاتے ہیں۔ اس دوران میں نے فیصلہ کیا کہ میں کس لائن پر بولنگ کروں گا اور میں نے بائیں ہاتھ کے کھلاڑیوں کے خلاف بھی منصوبہ بندی کی۔ میں نے اپنی پہلی گیند یشسوی جیسوال کو کروائی۔ میرا ارادہ گیند کو اسٹمپ لائن میں رکھنے کا ہوگا۔ اس سے کیچ کئے جانے کے امکانات بھی پیدا ہوں گے۔بتا دیں کہ ہندوستانی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل تیاریوں کے لیے انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا تھا۔
ہندوستھان سماچار
