دھرم شالہ، 17 اکتوبر (ہ س)۔ خراب موسم کے باعث جنوبی افریقہ اور ہالینڈ کے درمیان دھرم شالہ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ میچ مقررہ وقت 2 بجے شروع نہ ہو سکا۔ ہلکی بوندا باندی کے باعث میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہوا۔
دوسری جانب اگر ٹاس کی بات کی جائے تو جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ توقع ہے کہ کچھ دیر بعد بارش رک جائے گی اور میچ شروع ہو جائے گا۔ اس وقت میچ کا تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ضائع ہو چکا ہے۔ دوسری جانب تماشائیوں کو امید ہے کہ میچ کم اوور میں کھیلا جائے لیکن ایک میچ ہونا چاہیے۔
ہندوستھان سماچار
