احمد آباد ، 20 نومبر (ہ س)۔
کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز پیر کو دو آسٹریلیائی کھلاڑیوں اور آئی سی سی حکام کے ساتھ فوٹو شوٹ کے لیے سابرمتی ریور فرنٹ اور اٹل اوور برج پہنچے۔ آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے سابرمتی ریور فرنٹ کی سیر کا لطف اٹھایا۔ کھلاڑی تقریباً ایک گھنٹے تک ریور کروز پر موجود رہے۔ریورکروز کے ذریعے دریائے سابرمتی اور اٹل پل کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا۔ اس دوران کیپٹن پیٹ کمنز نے گجراتی پکوان کھمن اور ڈھوکلا چکھ کر اس کی تعریف کی۔
آسٹریلیائی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اپنے دو کھلاڑیوں اور آئی سی سی حکام کے ساتھ صبح گیارہ بجے سابرمتی ریور کروز پہنچے۔ کروز پر ان کا استقبال کیا گیا۔ کیپٹن کمنز اور ان کے ساتھیوں کو گجراتی ناشتہ پیش کیا گیا۔ ناشتے میں 10 اقسام کے مختلف پھل اور پکوان بشمول فافدہ ، جلیبی ، کھمن ، ڈھوکلا پیش کیے گئے۔ کیپٹن کمنز نے ڈھوکلا اور کھمن کھانے کے بعد کالی چائے پی۔
سابرمتی ریور فرنٹ اور ریور کروز پر ہر کوئی خوش نظر آیا اور اسے ایک مشہور مقام کے طور پر سراہا گیا۔ کیپٹن پیٹ کمنز کے فوٹو شوٹ کے لیے اٹل برج اور ریور فرنٹ پہنچنے سے پہلے یہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس سے قبل ہفتہ کو ورلڈ کپ فائنل میچ سے ایک دن قبل ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ورلڈ کپ کے ساتھ فوٹو شوٹ کے لیے ادلج کی واو گئے تھے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
