آئی ایس ایل: بین الاقوامی بریک سے قبل پنجاب اور حیدرآباد پہلی جیت کے لیے لڑیں گے
نئی دہلی، 7 نومبر (ہ س)۔ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 24-2023 میں آج شام پنجاب ایف سی کا مقابلہ حیدرآباد ایف سی سے ہوگا۔ سیزن میں یہ دوسرا موقع ہے، جب پنجاب کی ٹیم ہوم گراونڈ پر کھیلے گی۔ یہ میچ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی ایس ایل میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا میچ ہوگا۔
دونوں ٹیمیں سیزن 10 میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہیں اور ان کے ہیڈ کوچ بین الاقوامی بریک میں جانے سے پہلے کچھ مثبت نتائج حاصل کرنے کی امید کر رہے ہوں گے۔
حیدرآباد نے ہفتہ کو بنگلورو ایف سی کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا، لیکن ہیڈ کوچ تھانگ بوئی سنگٹو کا ہدف پنجاب کی ٹیم کے خلاف تین پوائنٹس حاصل کرنے کاہوگا جو اپنے پچھلے میچ میں ممبئی سٹی ایف سی سے 2-1 سے ہار گئی تھی۔
پنجاب ایف سی کے ہیڈ کوچ اسٹائیکوس ویرگیٹس نے کہا، ’’یہ ہمارے لیے ایک چیلنجنگ سال ہے، کیونکہ یہ آئی ایس ایل میں ہمارا پہلا سال ہے۔ ہم حصہ لینے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں کیونکہ ہم اپنے کیریئر میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ہماری ٹیم کو میچوں میں کچھ مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر ٹرانزیشن میچوں میں، جس سے آئی لیگ اور آئی ایس ایل میں بڑا فرق پیدا ہوتا ہے، کیونکہ گیند بہت تیزی سے میدان کے ایک حصے سے دوسرے حصے میں جاتی ہے اور ہمیں اس سے تال میل بٹھانے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے۔‘‘
حیدرآباد ایف سی کےپالیسی ساز تھانگ بوئی سنگٹو نے کہا، ’’پنجاب ایف سی پہلی بار آئی ایس ایل میں کھیل رہی ہے، اپنے پہلے سیزن میں، انہوں نے بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم اسٹینڈنگ میں ان سے اوپر ہیں لیکن انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ وہ لیگ کے حقدار ہیں۔ کئی ایسے لمحات آئے ہیں جب وہ میچوں میں واقعی طاقتور نظر آئے۔ جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ٹیم یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ اصل میں کیا ہیں، یہ سمجھتے ہوئے کہ ایک ٹیم کے طور پر کیسے کھیلنا ہے، حکمت عملی سے، نئے کھلاڑیوں اور غیر ملکیوں کا ایک اچھا امتزاج ہے۔ بلاشبہ پنجاب ایف سی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ہم سابق چیمپئن ہیں اور آئی ایس ایل میں ان سے سینئر ہیں۔ اس کی وجہ سے، اگر ہم ان کے خلاف تین پوائنٹس سے کم حاصل کرتے ہیں، تو یہ مایوس کن ہوگا۔‘‘
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
