سڈنی ۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی میزبانی پرتھ کا اوپٹس اسٹیڈیمکرے گا۔
آسٹریلوی اخبار دی سڈنی ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے، بورڈ کے قریبی ذرائع نے، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ ابھی تک شیڈول کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا، کہا کہ پرتھ میں ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنانا گورننگ باڈی کی اولین ترجیح ہے۔ 60,000 نشستوں والا پرتھ کا نیا اسٹیڈیم پچھلے سیزن میں بمشکل بھرا ہوا تھا۔ اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ حاضری بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کے میچ کے دوران تھی جو 28,494 تھی اور سب سے کم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز (17,666) کے دوران تھی۔
ہندوستان اور انگلینڈ کے اگلے دو سالوں میں آسٹریلیا کے دورے کی تیاری کے ساتھ، پرتھ کے ٹیسٹ میں حاضری کے اعداد و شمار میں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ پرتھ میں تین گھنٹے کے وقت کے فرق کے ساتھ سیریز کا افتتاحی میچ اور ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے کرکٹ کو چینل سیون اور فاکس پر بگ بیش میں پرائم ٹائم لیڈ- اپ ملے گا۔ئنٹی- 20 مقابلہ ممکنہ طور پر دسمبر کے وسط سے جنوری کے آخر تک بلاتعطل جاری رہ سکتا ہے۔
سیریز کا دوسرا میچ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا اور برسبین کا گابا تیسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا اور سیریز کا آخری میچ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے تاحال اگلے سیزن کا شیڈول جاری نہیں کیا جس کا اعلان ماہ کے آخر میں کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم بورڈ نے مردوں اور خواتین کی بگ بیش لیگ کے آئندہ سیزن کی مکمل تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ ”شیڈول کو ابھی حتمی شکل نہیں دیا گیا ہے۔“
