آئی پی ایل 2024: سلو اوور ریٹ کی وجہ سے آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس پر جرمانہ
نئی دہلی، 22 اپریل ۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان فاف ڈو پلیسس پر اتوار کو ایڈن گارڈنز میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرف سے اتوار کی دیر رات جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں لکھا گیا، ’’آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس پر 21 اپریل 2024 کو ایڈن گارڈنزکولکاتا میں کے کے آر کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 36ویں میچ کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے کے بعد یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ ان کی ٹیم کا سیزن کا پہلا جرم تھا جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق تھا، اس لیے ڈو پلیسس پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔‘‘
میچ کی بات کریں تو اس انتہائی دلچسپ میچ میں کے کے آر نے آر سی بی کو 1 رن سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کے کے آر نے کپتان شریس ایئر (50 رن) کی نصف سنچری اور فل سالٹ (48)، رنکو سنگھ (24)، آندرے رسل (ناٹ آوٹ 27) اور رمندیپ سنگھ (24 ناٹ آوٹ) کی تیز اننگز کی بدولت 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 222 رن بنائے۔
جواب میں آر سی بی کی ٹیم ول جیکس (55) اور رجت پاٹیدار (52) کی نصف سنچریوں اور آخر میں کرن شرما (7 گیندوں، 20 رن) کی تیز اننگز کے باوجود آر سی بی 20 اوورز میں صرف 221 رن بنا سکی اور میچ 1 سے ہار گئی۔
