• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > یو ایس پی ایل: شکاگو پیٹریاٹس نے اپنے دوسرے میچ میں جیت کے ساتھ واپسی کی۔
Sports

یو ایس پی ایل: شکاگو پیٹریاٹس نے اپنے دوسرے میچ میں جیت کے ساتھ واپسی کی۔

CliQ INDIA
Last updated: November 17, 2023 3:30 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

فلوریڈا، 16 نومبر (ہ س)۔ ورلڈ آف اسپورٹس فرنچائزی، شکاگو پیٹریاٹس نے یونائیٹڈ اسٹیٹس کرکٹ پریمیئر لیگ (یو ایس پی ایل) کے اپنے افتتاحی سیزن کے دوسرے میچ میں جیت کے ساتھ واپسی کی۔ یو ایس پی ایل کے موجودہ دوسرے سیزن میں ڈیبیو کرنے والی شکاگو پیٹریاٹس کو اپنے پہلے میچ میں فلیز یونائیٹڈ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔آئی سی سی اور یو ایس اے کرکٹ کی جانب سے منظور شدہ یو ایس پی ایل کا دوسرا سیزن 13 نومبر 2023 کو شروع ہونا ہے اور اس کی میزبانی فلوریڈا میں بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم کرے گا۔ یہ لیگ امریکہ میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔

یو ایس پی ایل کا مقصد کرکٹ کو ملک کے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام میں بنیادی کھیلوں میں سے ایک کے طور پر قائم کرنا ہے۔

کیلیفورنیا گولڈن ایگلز کے خلاف میچ میں پیٹریاٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے نویں اوور میں 45 پر چار ابتدائی وکٹیں گنوائیں، نائب کپتان نتیش کمار 31 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جمار ہیملٹن اور جوشوا ٹرامپ نے پانچویں وکٹ کے لیے 94 رنوں کی شاندار شراکت قائم کی، جس سے پیٹریاٹس کو 20 اوور میں 164/9 کے مسابقتی اسکور تک پہنچانے میں مدد ملی۔ ہیملٹن نے 58 رن بنائے جبکہ جوشوا نے 39 رن بنا کر ان کا ساتھ دیا۔ گولڈن ایگلز کی جانب سے ماریون لوبن (4 وکٹیں) اور ریمن ریفر (3 وکٹیں) بہترین بولر رہے۔

جواب میں، گولڈن ایگلز نے پاور پلے میں علی شیخ اور اکھلیش بودوگم کی مؤثر بولنگ کے باعث ابتدائی وکٹیں گنوا دیں۔ علی شیخ نے ہندوستانی انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان انمکت چند کو بھی واپس بھیج دیا جس کی وجہ سے گولڈن ایگلز تعاقب میں رفتار حاصل نہ کرسکی اور 11ویں اوور میں 56 رنوں پر اپنی آدھی ٹیم گنوا بیٹھی۔ بارش کے باعث میچ 12ویں اوور میں روک دیا گیا۔ کھیل دوبارہ شروع نہیں کیا جا سکا، جس کے نتیجے میں پیٹریاٹس نے ڈی ایل ایس طریقہ کے ذریعے میچ 34 رن سے جیت لیا۔

لیگ راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلی جا رہی ہے، جہاں ہر ٹیم کم از کم ایک بار ہر دوسری ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ شکاگو پیٹریاٹس کے علاوہ فلیز یونائیٹڈ، میری لینڈ ماویرکس، کیرولینا ایگلز، نیویارک کاؤ بوائے، این جے ٹائٹنز اور کیلیفورنیا گولڈن ایگلز دیگر فرنچائزز ہیں جو یو ایس پی ایل کے دوسرے سیزن میں ایکشن میں ہوں گی۔

سیمی فائنل اور فائنل سمیت تمام 24 میچز فلوریڈا کے بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ یو ایس پی ایل 2 سیمی فائنل 20 نومبر 2023 کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 21 نومبر 2023 کو شیڈول ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

ڈبلیو ایس پی ایس ورلڈ کپ 2: ہندوستانی پیرا شوٹرز نے دو گولڈ سمیت پانچ تمغے جیتے
جمیکا کے ایتھلیٹ کرسٹوفر ٹیلر 30 ماہ کے لیے معطل
ورلڈ کپ: زخمی پتھیرانا کی جگہ اینجلو میتھیوز سری لنکن ٹیم میں شامل
ایس آر ایچ آئی پی ایل 2026 کی ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی جب کونولی کا سنچری پنجاب کنگز کے خلاف ناکام ہوگیا
آئی پی ایل 2024 : رشبھ پنت پر 24 لاکھ روپے جرمانہ

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article فلم’ٹائیگر 3′ کی کمائی میں چوتھے دن بڑی کمی آئی
Next Article بینک آف انڈیا کے برانچ منیجر کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?