• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > ہندوستانی خواتین ٹیم نے تاریخ رقم کردی، آسٹریلیا کو پہلی بار ٹیسٹ میں شکست دی
Sports

ہندوستانی خواتین ٹیم نے تاریخ رقم کردی، آسٹریلیا کو پہلی بار ٹیسٹ میں شکست دی

CliQ INDIA
Last updated: December 24, 2023 7:30 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

ہندوستانی خواتین ٹیم نے آسٹریلیا کو واحد ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دی

ممبئی، 23 دسمبر (ہ س)۔

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ حال ہی میں انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد اب آسٹریلیا کو بھی ٹیسٹ میں شکست ہوئی ہے۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے اتوار کو آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہندوستانی ٹیم نے واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 406 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز 219 رنز پر سمٹ گئی۔ اس سے بھارت کو پہلی اننگز میں 187 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 261 رنز بنا سکی۔ اس سے بھارت کو 75 رنز کا ہدف ملا جسے بھارتی خواتین ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخ رقم کی۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں پہلی جیت حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 11 ٹیسٹ (بشمول ممبئی ٹیسٹ) ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے چار جیتے، چھ ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ اب ہندوستان نے فتح حاصل کر لی ہے

آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 261 رنز بنائے

چوتھے روز آسٹریلوی ٹیم کی دوسری اننگز 261 رنز پر سمٹ گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں تہیلا میک گرا نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے۔ میک گرا کے علاوہ ایلس پیری نے 45 اور بیتھ مونی نے 33 رنزبنائے۔ کپتان الیسا ہیلی نے 32، اینابیل سدرلینڈ نے 27 اور فوبی لیچفیلڈ نے 18 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں بھارت کی جانب سے اسنیہ رانا نے چار، راجیشوری گائیکواڑ اور ہرمن پریت کور نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پوجا وستراکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی ٹیم کو دوسری اننگز میں 75 رنز کا ہدف ملا

آسٹریلیا کی دوسری اننگز 261 رنز پر آل آو¿ٹ ہونے کے بعد اسے 74 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔ اس سے بھارت کو جیت کے لیے 75 رنز کا ہدف ملا۔ جسے بھارتی ٹیم نے 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں پر 75 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اوپنر اسمرتی مندھانا نے ناٹ آو¿ٹ38 رنز بنائے۔ ریچا گھوش 13 اور جمیمہ روڈریگز 12 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہیں۔ شیفالی ورما نے چار رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 406 رنز بنائے

ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلی اننگز میں 406 رنز بنائے تھے۔ ٹیم کی جانب سے اسمرتی مندھانا (74)، ریچا گھوش (52)، جمیما روڈریگز (73) اور دپتی شرما (78) کی عمدہ نصف سنچریوں اور شیفالی ورما (40) اور پوجا وستراکر (40) کی اہم اننگز کی بدولت ( 47) پہلی اننگز میں 406 رنز بنائے اور 187 رنز کی نمایاں برتری حاصل کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں ایشلے گارڈنر نے 4، کم گارتھ اور اینابیل سدرلینڈ نے 2،2 اور جیس جوناسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز 219 رنز تک محدود رہی

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 77.4 اوورز میں 219 رنز بنا کر آل آو¿ٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے تہیلا میک گرا نے شاندار نصف سنچری کے ساتھ 50 رنز بنائے۔ تہیلا کے علاوہ بیتھ مونی نے 40 اور ایلیسا ہیلی نے 38 رنز بنائے۔ ان تینوں کے علاوہ کم گارتھ نے ناٹ آو¿ٹ 28 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے پوجا وستراکر نے 4، اسنیہ رانا نے 3 اور دپتی شرما نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

اسمرتی مندھانا نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ساتھ پری ڈرافٹ اوورسیز کنٹریکٹ پر دستخط کیے | BulletsIn
ایشیا کپ کے ہیرو تلک ورما کا شمس آباد ایرپورٹ پراستقبال
ہریانہ اسٹیلرز نے درج کی پانچویں جیت، تمل تھلائیواز کو 29-42 کے بڑے فرق سے ہرایا
یورو کپ 2024 سے قبل دوستانہ میچ میں فرانس نے لکسمبرگ کو 0-3 سے شکست دی۔
بھارتی ایتھلیٹوں کا ہدف اس سال پیرس اولمپک کے لئے صلاحیت حاصل کرنے پر ہے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ا یودھیا میں رام مندرکی تعمیر کروڑوں ہندوستانیوں کی محنت کا نتیجہ ہے : چمپت رائے
Next Article باکس آفس پر 'ڈنکی' کی کمائی میں اضافہ، تین دنوں کا کل کلیکشن 75.32 کروڑ۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?