• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > کے آئی پی جی: دماغی فالج میں مبتلا سینکڑوں بچوں کو ان کی شناخت دلارہی ہیں گریجا کماری مدھو
Sports

کے آئی پی جی: دماغی فالج میں مبتلا سینکڑوں بچوں کو ان کی شناخت دلارہی ہیں گریجا کماری مدھو

CliQ INDIA
Last updated: December 16, 2023 10:00 pm
CliQ INDIA
Share
8 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 16 دسمبر (ہ س)۔

کہا جاتا ہے کہ اپنی جنگ خود لڑنی پڑتی ہے۔ تاہم، ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ کسی ایک شخص کی مہربانی اور غیر متزلزل تعاون دماغی فالج (سی پی) میں مبتلا سینکڑوں بچوں کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے۔ یہ بچے حقیقی معنوں میں خصوصی ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک ایسے معاشرے میں موجود مشکلات کے خلاف کیسے کھڑا ہونا ہے جو انہیں قبول نہیں کرتا ہے اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے۔

دہلی میں جاری افتتاحی کھیلو انڈیا پیرا گیمز (کے آئی پی جی) 2023 نے نہ صرف 1400 سے زیادہ کھلاڑیوں کو خصوصی صلاحیتوں کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے بلکہ ان لوگوں کو بھی سامنے لایا ہے جو پردے کے پیچھے اور میڈیا کی روشنی سے دور انتھک محنت کرتے ہیں تاکہ دماغی فالج (سی پی) میں مبتلا نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاسکیں۔ گریجا کماری مدھو، سیریبرل پالسی اسپورٹس فیڈریشن آف انڈیا (سی پی ایس ایف آئی) کے ماحولیاتی نظام میں ایک بہت ہی منفرد شخصیت ہیں۔

سی پی ایک خطرناک اعصابی عارضہ ہے جو بچپن یا ابتدائی بچپن میں ظاہر ہوتا ہے، جو عام طور پر نشوونما پاتے وقت دماغ کے اندر عدم توازن کی وجہ سے جسم کی نقل و حرکت اور پٹھوں کے ہم آہنگی کو مستقل طور پر متاثر کرتا ہے۔ ہندوستان میں سی پی سے متاثرہ افراد کی تعداد کے بارے میں کوئی صحیح اعداد و شمار موجود نہیں ہیں، لیکن سی پی ایس ایف آئی کی جنرل سکریٹری کویتا سریش کہتی ہیں، ’’یہ تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہو سکتی ہے۔‘‘

گریجا، ایک عام گھریلو خاتون نے تین سال پہلے عزم کیا کہ سی پی کے بچوں کو ان کی شناخت واپس دلانے اور انہیں اپنی شرائط پر روزی روٹی کمانے کے لیے درکار ہنر حاصل کرنے میں مدد کرنے کا عہد کیا تھا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اور بچت ان خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج اس کے نتائج نظر آرہے ہیں۔

کے آئی پی جی کے ذریعہ جاری ایک سرکاری بیان میں گریجا نے کہا، ’’مجھے تین سال قبل آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن(اے آئی ایف ایف) کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران دماغی فالج فٹ بال کے بارے میں معلوم ہوا۔ میں 14 سال کی عمر سے ایک عام بچے کی طرح فٹ بال کھیل رہی تھی اور اپنے تجربے سے میں نے محسوس کیا کہ فٹ بال ایک عام انسان کو بدلنے کا ایک شاندار ذریعہ ہے۔ آج میں بہت خوش ہوں کہ یہ بچے، جو ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتے، اتنی اچھی طرح سے دوڑ رہے ہیں، فٹ بال کھیل رہے ہیں اور ٹورنامنٹ جیت رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ان بچوں کے حالات واقعی خوفناک ہیں۔ شرمندگی کے خوف سے ان بچوں کو ان کے والدین ایک کمرے میں بند کر دیتے ہیں اور انہیں باہر جانے یا دوسرے لوگوں سے ملنے کی اجازت نہیں دیتے۔ انہیں صحیح تعلیم نہیں ملتی، میں نے سوچا کہ اگر میرے بچے نارمل نہ ہوتے تو میں بھی ان کے ساتھ خاموشی سے دکھ اٹھاتی رہتی۔ لہٰذا میں نے اپنے آپ سے کہا کہ مجھے اس کے بارے میں کچھ کرنا ہوگا۔‘‘

49 سالہ گریجا جو مینیجر کے طور پر بھی کام کرتی ہیں، جمعرات کو جے ایل این کمپلیکس میں کھیلو انڈیا پیرا گیمز کے اپنے ابتدائی گروپ میچ میںکیرالہ کو پنجاب کے خلاف بغیر جواب کے 21 رن بنا کر دیکھ کر خوش تھیں۔ جمعہ کو کیرالہ نے جھارکھنڈ کو اسی فرق سے(0-21) سے شکست دی۔

2022 میں مقابلہ شروع کرنے کے بعد سے چار قومی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد کیرالہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2023 میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے ایک مضبوط دعویدار ہے، جس میں 23 سالہ کپتان سیجو جارج شاندار شاٹس کھیل کر ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں۔

گریجا نے تین سال قبل سیریبرل پالسی فٹ بال ایسوسی ایشن(سی پی ایس اے کے) کیرالہ کی بنیاد رکھی اور اپنے آبائی قصبے الاپپوجھا میں بچوں کو فٹ بال کھیلنا شروع کیا۔ تاہم، ایسوسی ایشن کو کیرالہ اسٹیٹ اسپورٹس کونسل (کے ایس ایس سی) کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا۔ اس کا مطلب تھا کہ کوئی مالی مدد نہیں۔

کویتا نے کہا، ’’وہ ایک بہت ہی خاص اور منفرد خاتون ہیں۔ یہ بالکل حیرت انگیز ہے کہ صفر فنڈنگ والا کوئی شخص کتنا کر سکتا ہے۔ان کی ہمت اور عزم ایک قومی فیڈریشن کے طور پر ہمیں متاثر کرتا ہے۔

حالانکہدو بچوں کی مضبوط ارادوں والی ماں گریجا نے ہمت نہیں ہاری اور یہاں تک کہ 20 سی پی بچوں کی تربیت اور کھانے کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اپنے سونے کے زیورات کو گروی رکھ دیا۔ کھیلوں کے انتظام میں فیفا- سی آئی ای ایس انٹرنیشنل پروگرام کے گریجویٹ، جو کہ جنوبی ایشیا کے علاقے میں خصوصی طور پر نئی ممبئی میں پلئی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ پیش کیا جاتا ہے، گریجا نے ان بچوں کو تربیت دینے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اموگھا فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں۔ ہم انہیں ڈیٹا اینالیٹکس، گرافک ڈیزائننگ اور فائن آرٹس کی تربیت دے رہے ہیں۔ وہ بہت کچھ کر سکتے ہیں، تین ماہ کی تربیت کے بعد ہم ان کی مہارت کے شعبوں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ ہر ایک کے پاس مختلف مہارتیں ہیں۔ ہم یہ پہلی بار کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس فاؤنڈیشن میں ہر بچے کی صلاحیتوں کو پہچاننے کے لیے پیشہ ور افراد موجود ہیں۔ لہٰذا، اس سے انہیں عزت اور احترام کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔ اگر ہمیں بہتر مالی مدد ملتی ہے، تو ایک بہت بڑی حد ہے۔‘‘

فاؤنڈیشن کی کہانی اور سی پی کے بچوں کی حالت زار کو ایک مقامی اخبار کے ذریعہ شائع کئےجانے کے بعد، بوئی مرک فاؤنڈیشن امداد کے لیے آیا۔ انہوں نے کیرالہ ٹیم کے ارکان کی تربیت اور سفری اخراجات کی مالی اعانت کا فیصلہ کیا۔ ارناکولم میں مقیم ارجا فاونڈیشن نے ان خصوصی بچوں کے لیے جگہ حاصل کرنے میں اپنے تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

گریجا نے کہا، ’’کھیلو انڈیا پیرا گیمز ایک بہترین موقع رہا ہے۔ یہ کھیلوں کے انقلاب کو ہوا دینے کے لیے بہترین متاثر کن ہیں۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے بہت مدد کی ہے اور ہماری ٹیم کو دہلی کا سفر کرتے ہوئے اور بہت سے دوسرے خاص کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے دیکھنا ایک خواب پورا ہوا ہے۔ ہم کیرالہ کی حمایت پر بھروسہ کر رہے ہیں تاکہ ہم سی پی سے متاثرہ لوگوں کے لیے مزید خوشی لا سکیں۔‘‘

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ

You Might Also Like

لیورپول نے ڈیوگو جوتا کی جرسی نمبر 20 کو ریٹائر کر دیا
بی پی ایل فرنچائزی دربار نے فیس ادا کرنے میں تاخیر پر کھلاڑیوں سے معافی مانگی | BulletsIn
Rishabh Pant dropped from ODI squad as KL Rahul becomes India’s Test Vice-Captain. ♪ رشیبھ پنت ون ڈے اسکواڈ سے گرا دیا گیا کیونکہ KL راہل ہندوستان کے ٹیسٹ نائب کپتان بن گئے ♪
پاک بھارت میچ سے پہلے وقار نے کہا- کھلاڑی میدان میں پیشے ور، باہر دوست
کلدیپ یادیو کی مسوری میں شاندار شادی کا آغاز ستاروں سے سجی ہلدی کی تقریب سے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article چھتیس گڑھ کے بیجاپورمیں انکاونٹر کے بعد جوانوں نے نکسلیوں کے کیمپ کو تباہ کیا، دھماکہ خیز مواد برآمد
Next Article معروف گلوکار انوپ گھوشال کے انتقال سے فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?