نئی دہلی ،17نومبر :۔
ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ایک ڈراو¿نے خواب کی طرح تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیم 9 میں سے صرف 4 میچ جیت سکی جبکہ پاکستان کو 5 میچوں میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ورلڈ کپ میں اتنی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ بھارت سے واپسی کے بعد بابر اعظم نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ان کے اس فیصلے کے بعد پاکستان کے سابق تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر نے بابر کی حمایت کی ہے۔
ایک پاکستانی ٹی وی شو میں بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے پر بیان دیتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ‘بابر اعظم کو میرا مشورہ ہے کہ وہ کپتانی چھوڑنے کو چیلنج سمجھ کر لیں۔ کیونکہ بطور کھلاڑی اسے کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اسی شو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے آل راو¿نڈر عماد وسیم نے بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ ‘میرے مطابق بابر اعظم نے درست فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ کپتانی کے دباو¿ کے بغیر اپنی بیٹنگ پر پوری توجہ دے سکیں گے۔ کپتانی کے دوران آپ پر بہت دباو¿ ہوتا ہے۔ عماد وسیم نے بھی شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بننے پر مبارکباد دی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی نئے کپتان کے نام کا اعلان کیا تھا۔ پی سی بی نے شان مسعود کو پاکستانی ٹیم کا نیا ٹیسٹ کپتان مقرر کر دیا ہے۔ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اس وقت بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ تاہم ان کے ٹیلنٹ کے مطابق ان کا بلے ورلڈ کپ 2023 میں کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ وہ ورلڈ کپ میں 9 میچوں میں صرف 320 رنز بنا سکے۔
ہندوستھان سماچار
