نئی دہلی ،03اگست (ہ س )۔
چھ بار کی دنیا کی بہترین کھلاڑی مارٹا کی شاندار کارکردگی کی مدد سے برازیل کی خواتین فٹبال ٹیم تین بار پیچھے رہنے کے بعد واپسی کی اور پنالٹی شوٹ آو¿ٹ میں کولمبیا کو 5-4 سے شکست دے کر نواں کوپا امریکہ فیمینینا ٹائٹل جیت لیا۔ دنیا کی بہترین خاتون فٹبالر 39 سالہ مارٹا نے 82 ویں منٹ میں میدان میں قدم رکھا اور انجری ٹائم کے چھٹے منٹ میں گول کر کے برازیل کو 3-3 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اضافی وقت میں بھی گول کر کے برازیل کو پہلی بار میچ میں برتری دلائی۔
لیسی سانتوس نے 115ویں منٹ میں گول کر کے کولمبیا کو 4-4 سے برابر کر دیا اور میچ پنالٹی شوٹ آو¿ٹ میں چلا گیا۔ گول کیپر لورینا ڈا سلوا نے شوٹ آو¿ٹ میں دو پنالٹی بچا کر براعظمی چیمپئن شپ میں برازیل کو لگاتار پانچواں ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ برازیل نے کولمبیا کو چوتھی بار آخری پانچ کے فائنل میں شکست دی۔
چھ ورلڈ کپ اور چھ اولمپکس کھیلنے والی مارٹا نے برازیل کے لیے 206 میچوں میں 122 گول کیے ہیں۔ برازیل کی جانب سے 45ویں منٹ میں انجلینا الونسو اور 80ویں منٹ میں امانڈا گوٹیرس نے بھی گول کئے۔ کولمبیا کی جانب سے 25ویں منٹ میں لنڈا کیسیڈو، 88ویں منٹ میں مایرا رامیرز اور سینٹوس نے گول کئے۔ برازیل کے دفاعی کھلاڑی تارسیانے نے بھی 69ویں منٹ میں سیلف گول کر دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
