• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > ورلڈ کپ: ڈبل سنچری کے ساتھ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کے بعد میکسویل نے کہا – کریز پر رکنا چاہتا تھا
Sports

ورلڈ کپ: ڈبل سنچری کے ساتھ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کے بعد میکسویل نے کہا – کریز پر رکنا چاہتا تھا

CliQ INDIA
Last updated: November 8, 2023 5:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

ممبئی، 8 نومبر (ہ س)۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ٹانگوں میں درد کے باوجود آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ڈبل سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو حیران کن فتح دلادی۔ میکسویل نے کہا کہ پویلین واپس جانے کا موقع ملنے کے باوجود وہ کریز پر ہی رہنا چاہتے تھے تاکہ ان کی ٹانگوں میں کچھ حرکت آئے۔

جیت کے لیے 292 رنوں کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم ایک موقع پر 19ویں اوور میں صرف 91 رنوں پر 7 وکٹیں گنوا چکی تھی، اس کے بعد میکسویل اور کمنز نے آٹھویں وکٹ کے لیے 202 رنوں کی ریکارڈ شراکت داری قائم کی۔

کمنز نے 68 گیندوں پر 12 رنوں کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، میکسویل نے 128 گیندوں پر 201 رن بنائے اور اس دوران انہوں نے 21 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ کئی مواقع پر، ایسا لگا کہ انہیں ریٹائر ہرٹ ہونا پڑے گا، ایڈم زمپا ان کی جگہ لینے کے لیے کھڑے ہو گئے، لیکن میکسویل نے ہمت نہیں ہاری اور شاندار انداز میں اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

میچ کے بعد میکسویل نے کہا،’’ فیلڈنگ کے دوران بہت گرمی تھی، میں نے گرمی میں زیادہ ورزش نہیں کی، گرمی مجھے لگ گئی، میں رک کر (اپنی ٹانگوں پر) کچھ حرکت کرنا چاہتا تھا۔‘‘

انہوں نے کہا۔ ’’ہم ایک ہی سرے پر کچھ دیر ٹھہرنے کا منصوبہ بناکرآئے تھے جب تک کہ میں کریز پر مکمل طور پر سیٹ نہیں ہوجاتا اور گیند کو صحیح طریقے سے ہٹ نہیں کرتا اور ایک بار جب میں جم گیا تو خوش قسمتی سے شروع سے آخر تک اپنی تال کو برقرار رکھا۔‘‘

میچ کے حوالے سے بات کی جائے تو افغانستان نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ابراہیم زدران (ناٹ آؤٹ 129)، رحمت شاہ (30)، کپتان حشمت اللہ شاہدی (26)، عظمت اللہ عمرزئی (22) کی شاندار سنچریاں اور پھر آخری چند اوورز میں راشد خان (18 گیندوں پر 35*، دو چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ) تیز اننگز کی بدولت افغانستان نے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رن بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو، ایڈم زمپا، مچل اسٹارک اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

292 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا ایک وقت بڑی مشکل میں تھا جس نے 91 رن پر 7 وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن پھر گلین میکسویل نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ مل کر تاریخی ڈبل سنچری اسکور کی۔ گرمی اور درد سے لڑتے ہوئے میکسویل نے آسٹریلیا کی پہلی ون ڈے ڈبل سنچری اسکور کی، انہوں نے صرف 128 گیندوں پر 21 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 201 رن بنائے جبکہ پیٹ کمنز نے ناٹ آؤٹ 12 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو 3 وکٹوں سے فتح دلائی۔ راشد خان، نوین الحق اور عظمت اللہ عمرزئی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اب آٹھ میچوں میں چھ جیت اور 12 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سیمی فائنل میں ہے۔ افغانستان کو جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرنا ہے اور وہاں اس کی جیت اس کی سیمی فائنل کی امیدیں زندہ رکھے گی۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ

You Might Also Like

ویرات کوہلی کے مداح کی خلاف ورزی: ​​آئی پی ایل سیکیورٹی میں ایک بار پھر بڑی غلطی، مداح ویرات سے ملنے میدان میں پہنچ گئے، ویڈیو
بنگلہ دیش کے خلاف ایک اور کامیاب رن چیز پر، گل نے کہا- ہمارا مقصد اپنی رفتار کو جاری رکھنا ہے
اے ایس بی سی ایشین انڈر 22 اور یوتھ باکسنگ چمپئن شپ: جادومنی سنگھ ، آکاش گورکھا کوارٹر فائنل میں
یوراگوئے فٹبالر ایکونا کی موت کو قرار دیا جا رہا ہے خودکشی | BulletsIn
سی ڈبلیو سی 2023: روہت شرما نے اس سال شاندار چھکے لگائے، اے بی ڈی ویلیئرز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article دہلی میں فضائی آلودگی برقرار، بارش کا انتظار
Next Article ورلڈ کپ: ڈبل سنچری کے ساتھ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کے بعد میکسویل نے کہا – کریز پر رکنا چاہتا تھا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?