نئی دہلی، 4 نومبر (ہ س)۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہونے کے بعد ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے کہا کہ یہ ہضم کرنا مشکل ہے کہ وہ اب ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں رہیں گے۔
اپنے ایک سرکاری پوسٹ میں ایکس پرپانڈیا نے کہا کہ وہ’مین ان بلیو’ ایک خصوصی ٹیم کا حصہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس ورلڈ کپ میں ہر کھلاڑی ہندوستان کو فخر دلائے گا۔
ہاردک پانڈیا نے ٹویٹر پر لکھا، اس حقیقت کو ہضم کرنا مشکل ہے کہ میں ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گیا ہوں۔ میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ ٹیم کے ساتھ رہوں گا اور ہر کھیل کی ہر گیند پر ان کی حوصلہ افزائی کروں گا۔
ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کی 7 وکٹوں کی جیت کے دوران اپنے بائیں ٹخنے کی مچوٹ میں زخمی ہوگئے تھے اور آنے والے میچوں کے لیے ان کی دستیابی پر غیر یقینی صورتحال تھی۔ تاہم، ‘مین ان بلیو’ ٹیم سے ان کے اخراج کی تصدیق ہفتے کے روز ہوئی۔
پانڈیا کی جگہ مین ان بلیو میں تیز گیند باز پرسدھ کرشنا کو شامل کیا جائے گا، جنہیں ہفتہ کو ٹورنامنٹ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعد پلیئنگ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔
فی الحال، ہندوستان جاری ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں اپنی ٹاپ فارم میں ہے۔ روہت شرما کی ٹیم اس باوقار ٹورنامنٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے اور ورلڈ کپ 2023 میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔
ورلڈ کپ 2023 میں اپنے آنے والے میچ میں ‘مین ان بلیو’ اتوار کو کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گا۔
ہندوستھان سماچار
