• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > ورلڈ کپ سیمی فائنل : نیوزی لینڈ سے 2019 میں ملی شکست کا بدلہ لینا چاہے گی بھارتی ٹیم
Sports

ورلڈ کپ سیمی فائنل : نیوزی لینڈ سے 2019 میں ملی شکست کا بدلہ لینا چاہے گی بھارتی ٹیم

CliQ INDIA
Last updated: November 14, 2023 7:00 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

ورلڈ کپ سیمی فائنل : نیوزی لینڈ سے 2019 میں ملی شکست کا بدلہ لینا چاہے گی بھارتی ٹیم

نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہے اور ان کی کارکردگی دلچسپ رہی ہے۔ بلے بازی شاندار رہی اور تیز گیندبازوں نے بھی اپنا کام بخوبی نبھایا ہے۔

ہندوستان نے 2023 کے ورلڈ کپ پر دبدبہ بنایا ہے، اپنے گروپ مرحلے کے تمام نو میچ جیتے ہیں اور وہ ٹورنامنٹ میں واحد ناقابل شکست ٹیم ہے۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بدھ کو ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں مین ان بلیو کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ جب ہندوستانی ٹیم اس میچ کے لیے میدان میں اترے گی تو اس کا مقصد 2019 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ملی شکست کا بدلہ لینا ہوگا۔

سیمی فائنل میں ہندوستان کا راستہ اس بار بہت زیادہ منظم نظر آرہا ہے، جس سے اس کے حامیوں کو زیادہ امید ہوگی۔ سب سے اہم تبدیلی گھریلو ٹیم کے لیے بلے بازی ٹیمپلیٹ میں کی گئی ہے۔

اس ورلڈ کپ میں ہر ہٹر نے مستعدی کا احساس کرایا، جس سے ہندوستان کی مجموعی اسکورنگ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ سابق کپتان وراٹ کوہلی ٹیم میں واحد نامزد اینکر ہیں اور انہیں بلے بازی کے لیے کافی وقت دیا جاتا ہے۔ رنوں کے لیے ان کی شدید خواہش بتاتی ہے کہ جاری مقابلے میں ہندوستان نمبر 3 کے پاس کسی دیگر کے موازنے میں سب سے زیادہ رن (594) کیوں ہیں۔

ہندوستان کی مضبوط شروعات کے پیچھے کپتان روہت شرما رہے ہیں۔ روہت اس فارمیٹ میں رن مشین ہیں، انہوں نے اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا کہ وہ 503 رن بنانے میں کامیاب رہے، جو ٹورنامنٹ میں چوتھا سب سے زیادہ رن ہے۔

بھارت کے اسٹار اوپنر شبھمن گل نے سات میچوں میں کھل کر بلے بازی کرتے ہوئے 290 رن بنائے ہیں۔ شریس ایر شارٹ گیندوں پر بار بار آؤٹ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں ناکام ہو گئے۔ حالانکہ ایئر نے ممبئی میں سری لنکا کے خلاف شاندار نصف سنچری کے ساتھ شاندار واپسی کی۔ ٹورنامنٹ میں ان کے بہترین اسکور 82، 77 اور 128 ناٹ آؤٹ ہیں۔

لوئر مڈل آرڈر نے کریز پر اتنا وقت نہیں گزارا۔ نمبر 6 بلے باز سوریہ کمار یادیو نے انگلینڈ کے خلاف 49 اور جنوبی افریقہ کے خلاف 22 رن بنائے، جب کہ اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے 35 اور ناٹ آوٹ 29 رن بنائے، دونوں نے ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی کو پورا کرنے کے لیے شاندار شراکت کی۔

دریں اثنا ہندوستان نے جاری ٹورنامنٹ میں اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے ہالینڈ کے خلاف 160 رنوں کی زبردست جیت کے ساتھ لیگ راونڈ کا اختتام کیا۔

مین ان بلیو نے اس سال کے ورلڈ کپ میں لگاتار نو میچ جیتے ہیں، جس سے وہ 1983 اور 2011 میں پچھلی جیت کے بعد اپنے مجموعہ میں تیسری ٹرافی شامل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم کی اس ورلڈ کپ میں ملی جلی کارکردگی رہی ہے۔ پہلے چار میچ جیتنے کے بعد ٹیم اگلا چار میچ ہار گئی، حالانکہ ان میں سے کچھ میچ قریب تھے، خاص طور پر آسٹریلیا کے خلاف میچ جس میں کیویز نے 388 رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 383 رن بنائے اور صرف 5 رن سے میچ ہارگئی۔

نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی طاقت سلامی بلے باز رچن رویندر اور تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ ہیں۔ رچن رویندر نے ورلڈ کپ 2023 میں 9 میچوں میں سب سے زیادہ 565 رن بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے تین سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بنیں۔ رچن نے گیند بازی میں بھی کارآمد شراکت کی ہے اور 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

وہیں ٹرینٹ بولٹ ابتدائی اوورز میں اپنی سوئنگ بولنگ سے وکٹیں لینے کے لیےجانا جاتا ہے جس سے ہندوستان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی ٹیم کو 2019 کا ورلڈ کپ بھی یاد ہوگا، جب کیوی ٹیم نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر کروڑوں بھارتیوں کے دل توڑ دیے تھے، وہ میچ بھی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا آخری ون ڈے میچ ثابت ہوا۔ بھارت کا ہدف اس شکست کا بدلہ لینے کا بھی ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

کے آئی پی جی: دماغی فالج میں مبتلا سینکڑوں بچوں کو ان کی شناخت دلارہی ہیں گریجا کماری مدھو
بابر اعظم نے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیا | BulletsIn
لکشیہ سین نے پی ایم مودی سے کی اپیل ، چائنا اوپن میں شرکت کے لیے ویزا کے مسئلے کو حل کریں
آئی پی ایل 2026: امپیکٹ پلیئر قانون کے تسلسل پر کپتانوں کو تشویش
باکسنگ ڈے ٹیسٹ: پاکستان نے 12 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا، سرفراز آؤٹ، رضوان کوموقع ملا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article وزیر اعظم کا آج شام اندور میں میگا روڈ شو، اس سے پہلے وہ بیتول، شاجاپور، جھابوا میں جلسہ عام کریں گے
Next Article ٹائیگر-3 کا باکس آفس پر جلوہ، مجموعی طور پر 102 کروڑ روپے کمائے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?