نیپال کے خلاف نابینا خواتین کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے بھارت کی ٹیم کا اعلان
بنگلورو، 13 نومبر (ہ س)۔ نابینا خواتین کی کرکٹ ٹی سے متعلق ایسوسی ایشن یعنی کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ ان انڈیا (سی اے بی آئی) نے سمرتھنم ٹرسٹ برائے معذورین کے تعاون سے پیر کو نیپال کے خلاف خواتین کی پہلی سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔ یہ سیریز11 دسمبر سے شروع ہوگی۔
نیپال کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں 11 سے 15 دسمبر تک ممبئی میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائیگا۔ بھارتی خواتین کی ٹیم نے حال ہی میں آئی بی ایس اے ورلڈ گیمس میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔
سمرن جیت کور (راجستھان) بی2، سنیتا سراٹھے (مدھیہ پردیش) بی2، گیتا مہتو (جھارکھنڈ) بی3، اور کاویہ این آر (کرناٹک) بی 3 کو پہلی بار بھارتی نابینا خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سی اے بی آئی کے صدر مہنتیش جی کیوداسنوار نے کہا، سی اے بی آئی کو ہندوستان میں فیڈ فینا کی اسپانسر کردہ خواتین کے پہلے بین الاقوامی دو طرفہ میچ کا اعلان کرنے پر فخر ہے۔ خواتین کی کرکٹ صرف 5 سال پرانی ہے لیکن اس نے بصارت سے محروم خواتین کو بااختیار بنانے میں جو رول ادا کیا ہے وہ بہت بڑا ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ نابینا افراد کے لئے کرکٹ ایک مثبت ذریعہ ہے جس سے بصارت سے محروم خواتین کو بااختیار بنانے اورانکی زندگی میں تبدیلی لانے کا ذریعہ بنایا گیا ہے۔
بھارت، جس نے اس سے قبل اپریل میں نیپال کا دورہ کیا تھا اور اسے سیریز میں 3۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب وہ اس ہار کو جیت میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا باضابطہ اعلان 28 نومبر کو ممبئی میں کیا جائے گا۔ نیپال کی ٹیم کے 10 دسمبر کو بھارت پہنچنے کی توقع ہے۔
بھارتی ٹیم اس طرح ہے:
بی1- ورشا یو، ولسینی رونی، سمو داس، پدمنی ٹوڈو، کیلاکا سندھیا اور پریا۔
بی 2- سینڈرا ڈیوس کریممالیکل، بسنتی ہنسدا، سمرن جیت کوراور سنیتا سراٹھے۔
بی3- سشما پٹیل، ایم ستیہ وتی، پھولا سارن، جھلی بیروا، گنگا سمبھاجی کدم، گیتا مہتو اور کاویہ این آر۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
