• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > مردوں کی سینئر ہاکی نیشنل چیمپئن شپ کے چوتھے دن کرناٹک، منی پور، بنگال اور آندھرا پردیش نے کامیابی حاصل کی
Sports

مردوں کی سینئر ہاکی نیشنل چیمپئن شپ کے چوتھے دن کرناٹک، منی پور، بنگال اور آندھرا پردیش نے کامیابی حاصل کی

CliQ INDIA
Last updated: November 21, 2023 3:00 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

چینئی، 20 نومبر (ہ س)۔ چینئی میں منعقدہ مردوں کی 13ویں ہاکی انڈیا سینئر نیشنل چیمپئن شپ 2023 کے چوتھے دن چار دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ کرناٹک، منی پور ، بنگال اورآندھرا پردیش نے پیر کو رادھا کرشنن ہاکی اسٹیڈیم میں اپنے اپنے میچ جیت لئے۔

کرناٹک نے بہار کوشکست دی

دن کا آغاز ہاکی کرناٹک کی شاندار کارکردگی سے ہوا۔ کرناٹک نے پول سی میں بہار کے خلاف 1۔12 کی شاندار جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کرناٹک نے ٹیبل ٹاپر کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

محمد راحیل محسن نے ابتدائی طور پر دو گول (11’، 14′) اسکور کئے، جس نے میچ کے بقیہ حصے کو ترتیب دیا۔

کپتان گوڑا سیشے (15′)، چیتن ملپا کریسیری (18’، 42′)، این جی سومیا (21′)، ہریش متاگر (22’، 28′) کے ساتھ ساتھ ابھردرن سودیو بی نے بھی 13ویں اور 55ویں منٹ میں دو گول کئے۔ لکھت بی ایم (27′) اور بھرت مہلنگپا کرتاکوٹی (38′) نے ایک ایک گول کیا۔ بہار کے لئے واحد گول ابھے کمار نے 54ویں منٹ میں کیا۔

منی پور نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھی

منی پور نے اپنے شاندار گول اسکورنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور جموں و کشمیر کو 1۔15 سے شکست دے کر پول ای میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ منی پور ہاکی ٹیم کے کل 11 کھلاڑی میچ میں گول کرنے میں کامیاب رہے۔

دھننجے موئرنگتھم میتی (3’، 23′) نے دو گول کئے۔ لیشرام دیپو سنگھ نے 5ویں منٹ میں گول کئے، اس کے بعد ننگومبام جینجن سنگھ (10′)، کھیترمیوم وانگامبا (12′)، گنندرجیت ننگومبا (13’، 25′)، شورین شانگبم سریش سنگھ (30′)، ایبونگو کونجینگبم سنگھ (34′ منٹ) 55’، انوسنٹ منڈا (35′)، نیلکنٹھ شرما (39′)، کپتان سنگھ چنگلنسانا سنگھ (39’، 54′) اور تھوکچوم کرن کمار (44′) نے اسکور کیا۔ جموں و کشمیر کی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہی جسے 21ویں منٹ میں شرما رکشت نے کیا۔

بنگال نے سنسنی خیز مقابلے میں مدھیہ پردیش کو شکست دی

دن کے تیسرے میچ نے سب کو اپنی نشستوں سے باندھے رکھا۔ بنگال کے لئے بکسالا سنتوش (20′) نے پہلا گول کیا اور مدھیہ پردیش کے لئے اکشے دوبے (31′) نے برابری کی۔ میچ اس وقت مزید کشیدہ ہو گیا جب راجندر اورم (38′) نے پنالٹی اسٹروک کو گول میں تبدیل کر بنگال کو 1۔2 سے آگے کر دیا۔ آخر میں 48ویں منٹ میں امون میراش ٹرکی نے تیسرا گول کر کے بنگال کو 1۔3 سے جیت دلادی۔

آندھرا پردیش نے پہلی جیت درج کی

دن کے آخری میچ میں آندھرا پردیش نے گوا کو1۔3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی جیت حاصل کی۔ اس سے قبل آندھرا پردیش کو اپنے ابتدائی میچ میں پول ایف ٹیبل ٹاپر جھارکھنڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں سخت مقابلہ ہوا، گالا شیوا پرمود (8′) نے میچ کا پہلا گول کر کے آندھرا پردیش کو پہلے کوارٹر میں برتری دلائی۔ گوا دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں برابر کرنے میں کامیاب رہی جب شبھم شرما (28′) نے گول کیا۔ تاہم، آندھرا پردیش نے فوری جواب دیا، دوسرے ہاف کے آغاز میں کمار راگی پتی سندیپ (36′) نے گول کیا اور کھیل کے اختتام پر پچلاپلی سنتھا کمار (57′) نے گول کرکے جیت پر مہر لگا دی۔

ہندوستھان سماچار

/عطاءاللہ

You Might Also Like

رافیل نڈال برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے کورٹ میں واپسی کریں گے
ہاکی اولمپک کوالیفائر: ہندوستان کرو یا مرو ٹورنامنٹ میں اپنا بہترین پیش کرنے کے لیے تیار
پیرس اولمپکس : جیولن تھرو میں نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیتا، پاکستان کے کھاتے میں گولڈ | BulletsIn
ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل کی راہ آسان، پاکستان اور افغانستان تقریباً باہر
راجستھان رائلز کو بڑا دھچکا: سیم کرن کا آئی پی ایل 2026 سیزن سے باہر ہونے کا امکان

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article جموں و کشمیر میں سردی کی شدّت میں اضافہ ،سرینگر میں گھنی دھند کی چادر
Next Article تین روزہ سالانہ اجلاس میں ملک کے تمام’ سی ایم اے ٹی’ ڈائریکٹرز جمع ہوں گے
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?