• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Sports > مردوں کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2023: ہندوستان کی نظر کوریا کے خلاف فاتحانہ آغاز پر
Sports

مردوں کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2023: ہندوستان کی نظر کوریا کے خلاف فاتحانہ آغاز پر

CliQ INDIA
Last updated: December 5, 2023 3:30 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

کوالالمپور ، 4 دسمبر (ہ س)۔

ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم منگل کوایف ایچ آئی ہاکی مرد جونیئر عالمی کپ ملیشیا2023میں پول سی کے اپنے پہلے میچ میں کوالالمپور کے بکیٹ جلیل میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کوریا سے مقابلہ کرے گی۔ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم اس کھیل میں کافی اعتماد کے ساتھ جا رہی ہے کیونکہ اس کا کوریا کے خلاف بہتر ریکارڈ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے چھ میچوں میں سے بھارت نے تین اور کوریا نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔آخری بار دونوں ٹیمیں اس سال کے شروع میں مردوں کے جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے دوران آمنے سامنے تھیں ، جہاں ہندوستان نے کوریا کے خلاف 9-1 کی زبردست جیت درج کی تھی۔ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کے حوالے سے ہاکی انڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک آفیشل بیان میں، ہندوستانی جونیئر مینز ہاکی ٹیم کے کپتان اتم سنگھ نے کہا’ ورلڈ کپ کا انتظار آخرکار ختم ہو گیا ، اور ہمیں اچھی شروعات کرنے کا پورا یقین ہے۔ ہم نے حال ہی میں کوریا کے خلاف کھیلا ہے ، اس لیے ہم چیلنج کو جانتے ہیں ، لیکن ہماری توجہ اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور اچھی ہاکی کھیلنے پر مرکوز رہے گی۔

اس دوران کوچ سی آر کمار نے کہا ’ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے ، اور ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، کوریا ایک معیاری ٹیم ہے ، آپ اسے ہلکے میں نہیں لے سکتے، ہمیں ہر حریف کا احترام کرنا ہوگا ، یہ ایک بڑا مرحلہ ہے ، اس لیے ہم ٹورنامنٹ میں اچھی شروعات کرنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا اور اپنی طاقتوں کا ساتھ دینا ہوگا۔دو بار کے جونیئر ورلڈ چمپئن ہندوستان اپنے پول سی میچوں میں بالترتیب 7 دسمبر کو اسپین اور 9 دسمبر کو کینیڈا کا مقابلہ کرے گا۔ پول مرحلے میں ٹاپ دو فائنل کوارٹر فائنل میں جگہ کی ضمانت دے گا۔اتم سنگھ جو ایف آئی ایچ اوڈیشہ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ بھونیشور 2021 میں چوتھے نمبر پر آنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے ، نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں میچ بہ میچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ’ ہمیشہ کی طرح ، ہماری توجہ میچ بہ میچ لینے پر ہے اور ہماری ترجیح یہ ہے کہ ہم فاتحانہ آغاز کریں اور پھر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں آگے بڑھنے کے لیے اگلے میچوں پر توجہ دیں۔ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل ، سیمی فائنل اور فائنل بالترتیب 12، 14 اور 16 دسمبر کو ہوں گے۔ ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 5 دسمبر کو کوریا کے خلاف کرے گا۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان

You Might Also Like

سب جونیئر ویمنز ہاکی لیگ: سائی شکتی، ایکسی لینس سینٹر چھتیس گڑھ، سائی بال، جئے بھارت نے جیت درج کی
ہندوستانی ٹاپ لانگ جمپر مرلی سری شنکر گھٹنے کی انجری کے باعث پیرس اولمپکس سے باہر
ویمنز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2023: جرمنی نے بھارت کو دلچسپ مقابلے میں 4-3 سے شکست دی
شبھمن گل اور دیپتی شرما نے پالی امریگر ایوارڈ جیتا
بھارت اہم افغانستان سیریز کے لیے تیار ہے چونکہ سلیکٹرز بمراہ، روہت اور نئے ٹیلنٹ پر بحث کرتے ہیں۔

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article انڈین اوشین ٹونا کمیشن-سائنسی کمیٹی کا اجلاس ممبئی میں شروع ہوا۔
Next Article ‘جلسہ’ کے باہر مداحوں کا ہجوم جمع، بگ بی جذباتی ہو گئے، خصوصی پوسٹ شیئر کر دی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?